امسال 2019 ء قوم ناخدا کی دو طالبات کو ملی کویت کیرلا مسلم ایسوسی ایشن کی طرف سے اسکالر شپ

0
1320

الحمد للہ امسال 2019 ء قوم ناخدا کی دو طالبات فاطمہ نوسین بنت جی یو مسعود ساکنہ نیو کالونی شیرور اور اسرا پروین بنت آدم صاحب عثمانی ساکنہ تینگن گنڈی ، KKMA یعنی کویت کیرلا مسلم ایسوسی ایشن اسکالر شپ 2019 ء کے لئے منتخب ہوئی ہیں .

مذکورہ دونوں طالبات انجمن کالج بھٹکل کے شعبہ BCA میں زیر تعلیم ہیں .

انشاء اللہ یہ اسکالر شپ KKMA کے کرناٹکا برانچس کی طرف سے مذکورہ دونوں طالبات کو ان کی تین سالہ ڈگری کی تکمیلِ تک دی جائے گی .

ان دو طالبات کے علاوہ عالیہ بنت اسماعیل الجی ساکنہ کیسر کوڈی شیرور کو بھی ان کی ڈگری کی تکمیلِ تک دی جانے والی تین سالہ اسکالر شپ میں سے دوسرے سال کی اسکالرشپ دی گی .

اسی طرح قوم ناخدا کے KKMA کے ممبران کے چار طلباء و طالبات نے تعلیم میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے. جن میں فائز بن محمد حسين قاسما نے دوسرا مقام حاصل کیا اور بقیہ تین سلویٰ بن زکریا بوڈرنی ، روہینہ بنت زکریا بوڈرنی اور عرباض بن اقبال کافسی نے صرف تشجیعی انعامات حاصل کئے .

مذکورہ طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستان کے لئے شیرور کی طرف سے سواری کا نظم کیا گیا تھا .

یہ اسکالر شپ رقم اور دیگر انعامات ، کرناٹکا KKMA کی شاخوں کی طرف سے مؤرخہ 28/ستمبر 2019 ء بروز سنیچر بمقام جمعیت الفلاح ہال ، کنکانڈی مینگلور ، شام چار ( 4:00 ) بجے منعقد ہونے والے پروگرام میں تقسیم کئے گئے .

واضح رہے کہ اس طرح کا پروگرام KKMA کے ، کرناٹکا برانچس کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ، جس میں اس کے فوت شدہ ممبران کی فیملی کو ” فیملی بینیفٹ اسکیم ” کے تحت مخصوص رقم ، ان کے زیر تعلیم بچوں کے لئے ” اسٹوڈنٹس ایوارڈ ” ، کڈنی یعنی گردہ کے مریضوں کے لئے بشکل چیک مخصوص رقم اور منتخب شدہ عام طلباء کے لئے اسکالرشپ دی جاتی ہے .

مذکورہ KKMA تنظیم گلف کی خارجی اٹھارہ ہزار ممبران پر مشتمل سب سے بڑی تنظیم شمار کی جاتی ہے . جب اس کا کوئی ممبر فوت ہو جاتا ہے تو وہ اپنی مخصوص اسکیم کے تحت اس کی فیملی کو دس لاکھ روپیوں تک کی مالی امداد فراہم کرتی ہے .

اس تنظیم میں ناخدا ممبران کی تعداد ایک سو سے زائد ہے . جن کو کرناٹکا شیرور یونٹ کے نام سے جانا جاتا ہے

اس کا ممبر شپ پروگرام شروع ہو چکا ہے. لہذا شیرور کے کویت میں برسرِ روز گار مقیم تمام لوگوں کے لئے اس کا ممبر بننے کا ایک سنہرا موقعہ ہے لہذا اس موقعہ سے فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کریں .

شیرور یونٹ کے نائب صدر بڑجی رحمت اللہ نے طلباء اور ان کے سرپرستان سے رابطہ کرکے پوری طرح جانکاری لینے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا اور سرپرستان و طلباء نے بھی تفصیلات مہیا کرنے میں اپنا ممکنہ تعاون پیش کیا .

اسی طرح شیرور یونٹ کویت سے رابطہ کرنے میں ماسٹر مامدو ابراہیم صاحب ، نور الاسلام ہونگے ، رضوان کاوا اور عبدالباسط کاوا نے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا .

امژو زون ٹیم سے رابطہ کرتے ہوئے KKMA کے ایگزیکٹو ممبر ریاض کاوا نے امسال کی طرح آئندہ سال بھی ناخدا طلباء و طالبات کو اسکالر شپ دلانے میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ ممبران کی کاوشوں کو شرف قبولیت بخشے اور انھیں اجر عظیم عطا فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here