ناخدا مسلم جماعت دبئی کا ایک مستحسن اقدام

0
1141

مؤرخہ 27/جولائی 2019 ء بروز سنیچر بمقام جمیرا دبئی ، اشتیاق عثمانی کے روم میں ناخدا مسلم جماعت دبئی کی طرف سے ، محترم جناب محمد الیاس بن ابوبکر بنگالی کے طویل المدت دبئی میں برسرِ روز گار مقیم رہتے ہوئے ناخدا مسلم جماعت سے منسلک رہنے کے اعزاز میں ایک مختصراً تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

ناخدا مسلم جماعت دبئی کے مختلف مستحسن اقدامات میں سے ایک اقدام یہ بھی ہے کہ اس نے جماعت کی بنیادوں کو مستقبل میں مستحکم اور پائیدار رکھنے کے لئے مستقل طور پر اپنی ملازمت کو ترک کرکے جانے والوں کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد کر کے ان کی ہمت افزائی کرنے ، ان کے سابقہ تجربات سے مستفید ہونے اور ان سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد ان کو اپنی ملازمت کے دوران جماعت سے مربوط و منسلک رہنے کے اعزاز میں جماعت کی طرف سے ایک یاد گار تحفہ پیش کر کے ان کے دلوں کو جیتنے کا سلسلہ جاری کیا ہے .

اس پروگرام میں موصوف سے تبادلہ خیال کے دوران جماعت کی طرف سے ایک سوال یہ بھی سامنے آیا تھا کہ جماعت کو مستقبل میں قائم رکھنے کے لئے آپ اپنے تیس سالہ تجربات کی روشنی میں کیا کہنا چاہیں گے تو موصوف نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ نئے آنے والے افراد کو جماعت میں شامل کر کے ان سے جماعت کا کام لیتے رہیں اور پرانے افراد اپنے تجربات سے انھیں مستفید کرتے رہیں تاکہ وہ مستقبل میں جماعت کی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نباہ سکیں .

موصوف آج مؤرخہ 20/ستمبر 2019 ء بروز جمعہ دبئی سے وطن لوٹ کر اپنے گھر بعافیت پہونچ چکے ہیں .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ انھیں خوشحال و صحت مند زندگی عطا فرمائے اور اپنی بقیہ زندگی میں اللہ کو راضی کرنے والے اعمال کی توفیق عطا فرمائے اور ناخدا مسلم جماعت  دبئی سے ان کی ہمدردی و محبت ہمیشہ برقرار رکھے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here