اہلیان گڈکاگل کا کھیل کے میدان میں ایک نیا اور پہلا قابل ستائش اقدام

0
1420

مؤرخہ 25/اپریل 2019 ء بروز جمعرات صبح آٹھ (8:00) بجے انجمن یوک سنگھ گڈکاگل کی طرف سے سمر والی بال کوچنگ کیمپ کا افتتاحی پروگرام جناب الحاج عثمان بن ابراہیم صاحب گرجی کی زیر صدارت اور جناب زاہد صاحب کی نظامت میں منعقد ہوا. جس کا آغاز جامع مسجد گڈکاگل کے امام محترم جناب حافظ جمال حسين بن آدم صاحب کاوا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا .

بعدازاں رتناکر نائک نے کھیل اور ضرورت پڑنے پر اس کے لئے تعاون کرنے پر اپنا اظہار خیال کیا .

اسی طرح جناب علی آدم صاحب دمکار نے اس کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ان کے بعد اس کیمپ کے کوچر ایم این مجاور نے اپنے تاثرات بیان کئے .

اخیر میں جامع مسجد گڈکاگل کے امام جناب حافظ جمال حسين صاحب نے کھیل کے ساتھ ساتھ آپسی اتفاق واتحاد کو بھی برقرار رکھنے پر زور دیا اور دنیا کے ساتھ ساتھ دین پر بھی عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے نماز کی پابندی پر بہت زور دیا . اور کوچر کی توجہ کھیل کے آغاز میں کی جانے والی ورزش سے ہٹا کر نماز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورزش ہماری نمازوں کے مقابلہ میں بے حیثیت اور ہیچ ہے . ان چیزوں کے ساتھ ساتھ نماز کے سائنسی فوائد پر بھی مختصراً روشنی ڈالی .

اس کے بعد اس پروگرام کے کنوینر جناب زاہد صاحب نے کلمات تشکر ادا کئے .

واضح رہے کہ اس طرح کے سمر والی بال کوچنگ کورس کے انعقاد کا تصور ناخدا برادری میں پہلی مرتبہ انجمن یوک سنگھ گڈکاگل نے پیش کرکے ناخدا برادری کے باصلاحیت نئے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھا کر ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائے جانے کی کوشش کرکے والی بال کے میدان میں قوم ناخدا کے چھپے رستموں کو سامنے لانے کی بھر پور کوشش کی ہے .

لہذا اس کیمپ کے انعقاد کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں فی الحال گڈکاگل ، ھینی کاگل ، ونلی کمٹہ ، بیرکوڈی ، بیٹکولی اور کیمانی کے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے .

امژو زون ٹیم انجمن یوک سنگھ گڈکاگل کے کھیل کے میدان میں قوم ناخدا کے کھلاڑیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کے جملہ ذمہ داران اور عہدیداران و اراکین کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا کرتی ہے کہ وہ انھیں اس میدان میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی کوششوں کو قوم کے حق میں مفید اور کارگر بنائے . خصوصاً قوم کے قابل فخر والی بال کوچر ایم این مجاور کی . آمین .


اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here