شیرور کے قدیم ترین اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک منفرد نوعیت کے پروگرام کا انعقاد

0
1542

مؤرخہ 4/جولائی 2019 ء بروز جمعرات بعد نماز عصر تقریباً پانچ ( 5:00 ) بجے غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن غوثیہ محلہ شیرور کی طرف سے بمقام غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن ہال ، ایک ٹی پارٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا .

واضح رہے کہ غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن اس طرح کے مختلف نوعیت کے چھوٹے موٹے پروگرام یوم آزادی ، یوم جمہوریہ ، عیدین اور ٹیم کی کھیلوں میں جیت اور ان جیسے دیگر مختلف مواقع کی مناسبت سے منعقد کرتی آرہی ہے اور یہ اس کی سابقہ اہم روایات میں سے ایک اہم روایت رہی ہے .

اسوسی ایشن کی طرف سے مختلف مواقع کی مناسبت سے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد اس کے عہدیداران واراکین اور دیگر لوگوں میں اتحاد کو برقرار رکھنا اور اس کی بنیادوں کو مستحکم بنانا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ اسوسی ایشن پچھلے سینتیس ( 37 ) سالوں سے اپنے دائرہ کار میں سماجی و دیگر خدمات میں سرگرم عمل رہتی آ رہی ہے .

الحمد للہ اس پروگرام میں تقریباً تمام مدعووین نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسوسی ایشن کا تعاون کیا.

پروگرام کا آغاز نیجی نور صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ، سکریٹری کھوکا ابو احمد صاحب کی نظامت میں ہوا .

پروگرام کے مہمان خصوصی استاد آدم صاحب نے علم کے حصول پر زور دیتے ہوئے مختلف علمی میدانوں میں آگے بڑھنے پر زور دیا .

غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن کے اسپورٹس سکریٹری جناب ہونگے امین صاحب نے GYA کے ساتھ اپنے مالی تعاون کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے مزید سماجی خدمات کے مواقع کو فراہم کرنے کی ضرورت پر بہت زور دیا اور اس سلسلہ کو مزید مستحکم بنا کر زیادہ سے زیادہ سماجی خدمات انجام دینے کی فکر کرتے ہوئے اپنے علاقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ادارہ ہذا کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھنے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا . اسی طرح محلہ کی صاف صفائی اور اس کے روڈوں کی مرمت کی طرف بھی خاص توجہ دینے پر زور دیا .

اسی طرح GYA کے جنرل سیکریٹری کے ابو احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کو برقرار رکھنے ، ممبر شب فیس ادا کرنے اور سب متحد ہو کر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے سے انشاء اللہ ہمارا ادارہ GYA ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے .

صدر جلسہ وائس پریسیڈنٹ ٹی محمد غوث نے بہترین انداز میں اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے سماجی خدمات کو انجام دینے اور سب مل کر اپنے علاقہ کے اسکولوں کی ترقی میں دلچسپی لینے پر زور دیا .

پروگرام کے دوران 2019 ء NPL  کی بیسٹ ڈسپلن ٹیم کا غوثیہ کو ملا ہوا ایوارڈ ٹیم کے ممبر سیف نے اسپورٹس سکریٹری ایچ امین کے حوالہ کر دیا .

اخیر میں تمام شرکاء پروگرام کے مابین بطور ضیافت مٹھائیاں اور سوفٹ ڈرنکس تقسیم کئے گئے اور اس طرح یہ پروگرام بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا . و للہ الحمد علی ذالک .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here