اہلیان شیرور میں چالیس سالہ دیرینہ خواہش کی تکمیل کے آغاز پر خوشی کا سماں

0
4728

رپورٹر : ریاض کاوا

مؤرخہ 21/نومبر 2019 ء بروز جمعرات اہلیان شیرور کی چالیس سالہ قبل کی ہاڈون کونے شیرور کی بنیادی سڑک کی منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر نو کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کا آغاز ہوا ہے . حالانکہ اس کا افتتاحی پروگرام تقریباً ایک ماہ قبل ہو چکا تھا .

یہ وہ دیرینہ خواہش تھی جس کی تکمیل کے لئے اہلیان شیرور اور اس کے ذمہ داروں نے اپنے غیر مسلم برادران شیرور کے ساتھ مل کر چالیس سالہ لمبے عرصہ تک مسلسل کوششیں حکومتی پیمانہ پر جاری رکھی ہوئی تھیں جو اس سے قبل کے سن 2018 کے پارلیمانی انتخابات کے موقعہ پر ” No road No vote ” کے نعرہ کی کامیابی پر ختم ہوئیں . اس دوران مختلف اسٹرائکس اور پارلیمانی ممبران سے گفت و شنید اور تبادلہ خیال کیا جاتا رہا اور جلد از جلد اس کی تکمیلی کارروائی پر مختلف ناحیوں سے زور دیا جاتا رہا جس کے نتیجہ میں محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہلیان شیرور اور اس کے ذمہ داران کی ایک طویل مدت تک اپنی کوششوں کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے نتیجہ میں خدا خدا کر کے آج مؤرخہ 21/نومبر 2019 ء کو ان کے دیرینہ خواب کی تعبیر مکمل ہونے جا رہی ہے اور اس کے پہلے مرحلہ کے کاموں کا آغاز ہو جکا ہے. وللہ الحمد والشكر علی ذالک

اس سڑک کا شمار شیرور کی مرکزی سڑک میں ہوتا ہے جو مختلف مساجد و مدارس ، مختلف مندروں و گورنمنی اسکولوں اور شیرور کے اصل اور قدیم ناخدا محلہ شیرور کو نیشنل ہائیوے 66 سے ملانے میں مدد دیتی ہے.

اس کے پہلے مرحلہ میں شیرور کے مارکیٹ سے لیکر ہاڈون کونے شیرور کے گورنمنٹ اسکول تک کشادہ سڑک بنائی جائے گی جس کے لئے نصف کروڑ روپیوں کی ایک بھاری رقم ایم ایل اے جناب…… کے توسط سے حکومت کرناٹکا کی طرف سے منظور کرلی گئی ہے.

اس تحریک کے درپردہ NWA شیرور کے گلف ممبران کا ایک اہم رول رہا ہے جسے اہلیان شیرور انشاء اللہ ضرور یاد رکھیں گے

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here