از : سکریٹری ألمبرہ مولانا محمد زبیر ندوی شیروری
مؤرخہ 4/صفر المظفر 1444ھ مطابق 31/اگست 2022 بروز جمعرات بعد نماز عصر ، دفتر المبرہ میں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تلاوت کلام اللہ کے بعد سکریٹری ألمبرہ محترم جناب مولانا مفتی محمد ثاقب صاحب ندوی نے سابقہ سال کی جملہ کار کردگیوں اور سرگرمیوں کو پیش کیا ، اس کے بعد آئندہ کے لئے نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی .
پھر کافی دیر تک آپسی تبادلہ خیال ہوتا رہا اور مختلف آراء سامنے آئیں ، جس میں سے ایک اہم رائے جمعیت کے لیے ذریعہ آمدنی کے دائرہ کو محض ممبران سے چندہ حصولی اور ممبران کے گھروں میں منقسم ڈبیاں اور عطیات کے ذریعہ تعاون حاصل کرنے پر منحصر نہ رکھتے ہوئے اس کے دائرہ کو وسعت دینے کے سلسلہ میں تھی . واضح ریے کہ اب تک دفتر کا کرایہ اراکین اور چند مخیر ممبران کے توسط سے ہی ادا ہوتا آرہا ہے جس کا تسلسل اب تک جاری یے .
سالانہ حساب و کتاب کے بعد ممبران المبرہ نے مستقبل میں مزید بہتری کے تعلق سے مختلف خیالات کا اظہار کیا ، منجملہ ان میں َسے معاشرہ کی اصلاح ، نشہ آور اشیاء سے نوجوانوں کی حفاظت ، اصلاح و تربیت پر پروگرام کا انعقاد ، وقتاً فوقتا شہر بھٹکل سے مشہور و معروف شخصیات کو مدعو کرکے تربیتی نشست کا انعقاد ، ممبران المبرہ کے لیے بھی خصوصی نشست ، مالی استحکام کے لیے تگ و دو ، سمر کلاسس کے نصابی کتابوں کی مکمل ترتیب کے بعد شبینہ مکاتب کے لیے بھی نصاب تیار کرنا ، شیرور میں جمعیت کی طرف سے رسالہ کی شکل میں پرچہ جاری کرنا تاکہ طلباء کا قلمی ذوق بڑھے اور علمی استفادہ بھی ہو ، اسی طرح بیرون ممالک میں بسنے والے ممبران کو بھی جمعیت سے روابط استوار رکھنے کی ترغیب پر زور دینا تاکہ وہ بھی اپنی آراء پیش کر سکیں اور تنظیم سے اپنا ربط برقرار رکھ سکیں ، اسی طرح جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء کے لیے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بہترین عزائم پیش کیے گئے .
جمعیت کو منظم طور پر اپنے امور کی انجام دہی کے لیے ایک دفتر کی ضرورت تھی جو مسجد فیض کے قرب میں موجود تھا جس میں کچھ عرصہ تک کام جاری رہا مگر حالات کے پیش نظر جمعیت کو دفتر بدلنا پڑا ، پھر نئے دفتر کے لیے محترم جناب ناصر صاحب گنگولی شیرور سے تعلقات قائم کر کے ان سے ایک دکان ، دفتر المبرہ کے لئے کرایہ پر لی گئی اور اس کا افتتاح مولانا عبد السبحان صاحب ندوی دامت برکاتہم کے ہاتھوں کیا گیا، اس موقعہ پر مولانا موصوف نے علماء المبرہ کے سامنے اپنا پُر زور خطاب بھی فرمایا تھا . اور اس میں علماء کرام کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا تھا . مولانا موصوف نے دفتر کے افتتاح کے بعد بذات خود مسجد نورانی میں نماز پڑھائی اور متصلا عوام الناس سے ” اصلاح معاشرہ ” کے عنوان پر قرآن و احادیث کی روشنی میں بہترین پیغام پیش کیا .
اذان واقامت سے متعلق کچھ اصلاحی چیزوں سے متعلق رہنمائی کے لیے شیرور کی جمیع ناخدا مساجد کے مؤذنین کو مسجد عبد اللہ طلائی میں من جانب المبرہ مدعو کیا گیا تھا جس میں مولانا جاوید صاحب ندوی سابق سکریٹری المبرہ نے بے شمار باتوں اصلاحی باتوں کی طرف توجہ دلائی اور مکمل طریقہ بھی سکھایا .
جـــــــاری امــــــور
الحمد للہ جمعیت کی جانب سے وقتاً فوقتاً تعزیت و عیادت کا سلسلہ مسلسل جاری وساری یے ، اسی طرح سمر کلاسس اور شبینہ و صباحی مکاتب کے نصاب کے بابت مسلسل فکریں بھی جاری ہیں ، ان شاء اللہ انھیں جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی ، اسی طرح مختلف امور کی انجام دہی کے لیے اہل مبرہ کوشاں و سرگرداں ہیں ، یہ سارے امور محص رب کائنات کے فضل و کرم اور ألمبرہ کے اراکین کے تعاون سے اب تک انجام پاتے آرہے ہیں . دعا ہے کہ اللہ اس جمعیت کو تا دیر سلامت رکھے اور اس سے مزید خدمات لے . آمین .
ألمبرہ کی درپیش ضروریات
دفتر المبرہ میں دفتری امور کی انجام دہی کے لیے
سہولیات فراہم نہیں ہیں جیسے کمپیوٹر ، پرنٹر اور علمی استفادہ کے لیے چھوٹی سی لائبریری وغیرہ . یہی وجہ ہے کہ س نصابی اور تحریری کام کاج کے لئے کمپیوٹر کی کمی کا احساس ہوتے رہتا ہے ، کیوں کہ اب تک جتنی سمر کلاسس کی کتابیں تیار کی گئیں ہیں وہ ذاتی لیپ ٹاپ اور مدرسہ کے کمپوٹر کے ذریعے ہوئی ہیں اور جمعیت کا سارا علمی گنجینہ اور تحریرات منتشر ( مختلف کمپیوٹروں میں محفوظ ) ہیں اور سالوں کی محنت سے تیار شدہ سمر کلاسس کی کتابیں اور ضروری تحریرات مختلف کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں بطور کنز محفوظ ہیں جس پر تقریبا دس سال کا عرصہ گزر چکا ہے .
لہذا قارئین کرام و ممبران سے اپیل یے کہ اپنی کمائی میں سے کچھ حصہ کمپیوٹر و دیگر لوازمات کی خریداری کے لیے ضرور صرف کریں جس کی کل لاگت چالیس ہزار 40,000:00 روپیوں تک پہونچتی ہے ، چوں کہ اراکین المبرہ اپنا حصہ وقتاً فوقتاً صرف کرتے رہتے ہیں لہذا آپ بھی اپنا اور آپ کے متعلقین کے توسط سے اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے کی کوشش فرمائیں تاکہ دفتری امور کی انجام دہی کے لیے سہولیات فراہم کی جا سکیں .
نئی تشکیل شدہ کمیٹی کے
عہدیداران کے اسماء گرامی
مؤرخہ 12/صفر المظفر 1444ھ مطابق 9/ستمبر 2022 بروز جمعہ بعد نماز عشاء ٹھیک 9:15 بجے ایک اہم میٹنگ نئی کمیٹی کی تشکیل کی غرض سے بمقام دفتر المبرہ منعقد کی گئی ، جس میں درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا .
صدر : محترم جناب مولانا بہاء الدین صاحب ندوی ، ( مہتمم مدرسہ رونق الاسلام کیسرکوڈی شیرور )
نائب صدر : محترم جناب مفتی محمد ثاقب صاحب ندوی ، ( امام و خطیب جمعہ مسجد عبد اللہ طلائی )
سکریٹری : محترم جناب مولانا محمد زبیر صاحب ندوی ، ( استاد مدرسہ مفتاح العلوم شیرور )
نائب سکریٹری اول : محترم جناب مولانا مفتی محمد تفسیر صاحب ندوی ( استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل )
نائب سکریٹری ثانی : مولانا فضل اللہ صاحب ندوی نیجی ، ( امام و خطیب مسجد خدیجۃ الکبری آرمے شیرور )
خـــازن : مولانا صدیق صاحب ندوی ، ( استاد مدرسةالعلم بھٹکل )
محاسب : مولانا صبغۃ اللہ صاحب رحمانی
نئی تشکیل شدہ کمیٹی کے
اراکین کے اسماء گرامی
مولانا عبد الرزاق صاحب ندوی ( دائمی رکن ) ، مہتمم مدرسہ فرقانیہ شیرور
مولانا اسماعیل صاحب ندوی ، ( دائمی رکن ) استاد مدرسة العلم بھٹکل
مولانا عبد الوحید صاحب ندوی ( خادم جامعہ اسلامیہ بھٹکل )
مولانا افضل صاحب ندوی ( استاد مدرسةالعلم )
مولانا محمد علی صاحب بھومبا ( شاعر )
حافظ محمد علی صاحب کافسی ، ( امام مسجد عثمانیہ شیرور )
مولانا اسرار صاحب ندوی
مولانا جاوید صاحب ندوی ، ( امام مسجد سلمان کیسر کوڈی ).