- مؤرخہ 15/فروری 2019 ء بروز جمعہ شیرور کے گورنمنٹ جونیئر کالج گراونڈ پر شام سات ( 7:00 ) بجے JCI یعنی جونیئر چیمبر انٹرنیشنل نے کشمیر میں فوت اور شہید شدہ نوجوانوں کی یاد میں ایک کینڈل مارچ آرگنائز کیا .
تین دن پہلے کشمیر کے پلوامہ میں دہشتگردوں کے سوسائڈ بامبر نے انڈین آرمی کے بس پر حملہ کر کے چالیس ( 40 ) فوجیوں کو جاں بحق کر دیا تھا .
اسی کے تحت JCI نے مختلف کلبوں اور ایسوسی ایشنوں سے شرکت کی اپیل کی تھی . شیرور کے ناخدا جماعتوں سے NWA یعنی ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے شرکت کر کے جاں بحق ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی . اور انکے گھروالوں کو ساتھ دینے کا بھروسہ دلایا .
ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جناب بڈو شمس الدین اور جنرل سکریٹری جناب ابراہیم مامدو سمیت بہت سے سرگرم ممبران نے بھی حصہ لیا .
اس کینڈل مارچ میں شیرور کے انڈین آرمی کے دو سابق ریٹائرڈ فوجی جناب جوہن سی تھومس اور جناب بابو پجاری سمیت انڈین آرمی کے حالیہ فوجی جناب امیش چندرا شٹی نے بھی حصہ لیا . بابو پجاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آرمی میں ہونے والی تکالیف اور فوجی جوانوں کی ہمت کے بارے میں تفصیل سے بتایا .
اس اجلاس عام میں شیرور کے تقریباً پانچ سو ( 500 ) افراد نے بِلا تفریق مذہب و ملت شرکت فرما کر کینڈل مارچ کو کامیاب بنایا .