شیرور میں ” ألمبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور ” کی جانب سے ایک اہم نششت کا انعقاد اور شہر بھٹکل کے قاضی کی آمد

0
1338

مؤرخہ 6/ستمبر 2019 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر متصلاً شیرور کے علماء و حفاظ کی ایک اہم نششت بمقام آفس المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور منعقد ہوئی . جس میں بطور مہمان خصوصی ” المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور ” کے سرپرست محترم جناب مولانا عبد الرب صاحب ندوی استاز جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور قاضی شہر بھٹکل کو مدعو کیا گیا تھا .

مجلس کا آغاز شریعت مطہرہ کے تحت محترم جناب حافظ محمد فیصل صاحب پونگے کیسرکوڈی شیرور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا .

محترم جناب مولانا مفتی محمد ثاقب صاحب بڑجی سکریٹری المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور نے جلسہ کی نظامت بحسن و خوبی انجام دی . اور تنظیم کی جملہ سات سالہ کارگزاری پر روشنی ڈالتے ہوئے جدید عزائم پیش کئے .

مہمان خصوصی مولانا عبدالرب صاحب ندوی نے علماء و حفاظ اور طلباء کو اس نشست کے انعقاد پر سب سے پہلے مبارکباد پیش کی اور حالات حاضرہ کے تناظر میں ہماری ذمہ داریوں کو بہت واضح انداز میں اجاگر کیا کیا . اتحاد و اتفاق کے ساتھ موجودہ حالات میں مل جل کر کام کرنے کی اہمیت و ضرورت کو قرآن و احادیث اور واقعات کی روشنی میں کھول کھول کر بیان فرمایا . نیز مساجد میں درس و تدریس اور عوام الناس سے اپنا رشتہ و ناطہ استوار رکھنے کی تلقین کی . اپنے تعلقات کو اکابرین علماء سے مربوط کرنے پر ابھارا . علماء و حفاظ کی اہمیت معنویت و افادیت کو اجاگر کیا.پیام انسانیت کے عنوان پر کام کرنے کی اپیل کی اور اسے وقت کی اشد ضرورت قرار دیا . دنیا بھر کے حالات کو مد نظر نظر رکھتے ہوئے دعاؤں کی تلقین کی . عبادت اور فکر آخرت پر سبھوں کی توجہات مبذول کرائیں اور طلباء کو اپنی تعلیمی تکمیل کی تلقین کی اور ان کی ہمت افزائی فرماتے ہوئے انھیں داد تحسین پیش کی اور سبھوں کے لئے برکت کی دعا فرمائی .

الحمدللہ یہ مختصر سی علمی نشست کامیاب رہی اور سبھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس جمعیت سے خوب کام لے . اس کے فیوض دور دور تک عام فرمائے اور تنظیم کے ذمہ داران کی ان چھوٹی موٹی خدمات کو قبول فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here