مؤرخہ 10/جولائی 2019 ء بروز بدھ کڈون کٹہ ڈیم پر ایک سولہ سالہ نوجوان حافظ ابراہیم بن فیصل عابدہ ساکن بھٹکل کے ساتھ پیش آنے والے ناگہانی حادثہ کے مد نظر GYA یعنی غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن شیرور سب سے پہلے اپنے دکھ درد اور صدمہ کا اظہار کرتی ہے . اور اللہ سے اس کے حق میں خیر و عافیت کے فیصلوں اور اس کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے اور قوم ناخدا کے تمام سرپرستان کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہے کہ ہم ماہیگیر ہونے کے ناطہ ہمارا واسطہ پانی کی جگہوں سے دوسروں کی بہ نسبت زیادہ ہوتا ہے .
لہٰذا آپ سبھی حضرات اپنے اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کو ایسی جگہوں کے پاس جانے سے روکنے کی فکر کریں جہاں پر جان لیوا خطرات منڈلاتے رہتے ہوں . خصوصاً بارش کے موقعہ پر سمندر ، ندی . تالاب اور جنگلی نہروں اور پانی کی جگہوں پر جہاں پر جان لیوا خطرات کے ساتھ شیاطین و جنات کی طرف سے برے اثرات کے امکانات بھی ہوتے ہیں .
امید کہ آپ حضرات قوم کے بچوں کی جانی حفاظت کے لئے اپنا ممکنہ کردار ادا کرنے کی پوری کوشش فرما کر عنداللہ ماجور ہوں گے .
والسلام
سکریٹری غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن شیرور