مؤرخہ 25/فروری 2019 ء کو کویت کے جلیب پارک میں KKMA کی طرف سے کویت کا اٹھاونواں نیشنل ڈے منایا گیا .
واضح رہے کہ یہ گلف کی سب سے بڑی NRI تنظیم ہے . اس میں کیرلا اور کرناٹکا سمیت کویت میں برسرِ روز گار مقیم جنوبی ہند کی قوم ناخدا کے ممبران نے بھی شرکت کی .
اس موقعہ پر ایک جلوس نکالا گیا جس میں کویت پولیس کے چیف ابراہیم بن عبدالعزيز نے بھی شرکت کی . اور ناخدا ممبران کی قیادت جناب حسین ڈڈی ساکن جامعہ آباد تینگن گنڈی اور جناب اسحاق کافسی ساکن شیرور نے کی .