جی وائی اے GYA شیرور کے ممبران نے IRCS کو پیش کیا اپنا خونی عطیہ

0
1077

رپورٹر : ابو احمد شیروری 

مؤرخہ 21/اپریل 2020 ء بروز منگل GYA یعنی غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن شیرور کے آٹھ نوجوانان جناب نیجی نورالامین ، خزانچی آف GYA ، جناب کھوکا ابو احمد ، سکریٹری آف GYA ، جناب تبکے سمیر ، جناب مامدو تواب ، جناب کھوکا حفیظ اللہ ، جناب تاری سلہ اسماعیل ، جناب روگے نوید اور سلمان کرکیٹر کے ممبر جناب شیخ جی آفتاب صاحب نے اپنا خون IRCS یعنی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ( Indian Red Cross society ) کو کنداپور کے روٹیری بھون بلڈ بینک میں عطیہ دیا ہے .

واقعتاً ان نوجوانوں کا انسانی ہمدردی و خدمت خلق یعنی مخلوق کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین و لائق مبارکباد ہے

امژو زون ٹیم خدمت خلق کے سلسلہ میں GYA شیرور کے ممبران کی اس خدمت خلق کے جذبہ کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ وہ ان کے اس عمل خیر کو قبول فرمائے اور انھیں اس کا اجر عظیم عطا فرمائے. آمین .

واضح رہے کہ IRCS یعنی انڈین ریڈ کراس ایک رضاکارانہ انسان دوست تنظیم ہے جو پورےملک میں 1100 سے زیادہ شاخوں کا نیٹ ورک رکھتی ہے اور آفات و ہنگامی صورتحال کے وقت کمزوروں کو امداد فراہم کرتی ہے اور معاشروں کی صحت و دیکھ بھال کو فروغ دیتی ہے . یہ دنیا کی سب سے بڑی آزاد انسانیت پسند تنظیم ، انٹرنیشنل ریڈ کراس اور ریڈ کِریسینٹ تحریکوں کا ایک سرکردہ رکن ہے . اس تحریک کے تین اہم شعبے ہیں ، پہلا : ICRC یعنی بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس ، دوسرا IFRC یعنی انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسینٹ سوسائٹیس اور تیسرا نیشنل ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسینٹ سوسائٹیس .

انڈین ریڈ کراس کا مِشن ابتدا ہی سے ہر وقت و ہر دور میں انسانی ہمدردی کے تمام شعبوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
تاکہ انسانی تکالیف کو کم کیا جاسکے اور امن کا ماحول پیدا کیا جا سکے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here