- مریم بنت ناموسی وہ عورت ہے جس نے یوسف علیہ السلام کی قبر بتلائی اور وہ سات سو سال زندہ رہی – (حاشیہ جلالین ص ٣٥٣)
- حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے خادم یوشع بن نون نے حضرت خضر (علیہ السلام) کے پاس جاتے وقت جو مچھلی ساتھ لی تھی اس کی لمبائی ایک ذراع سے زیادہ اور چوڑائی ایک بالشت تھی – (حیات الحیوان ١ ص ٣٨٣) اور اس کو ایک آنکھ ، آدھا سر اور دونوں جانب کانٹے تھے – اس مچھلی کی نسل اب تک باقی ہے – (حیات الحیوان ص ٣٨٣)
- حضرت خضر علیہ السلام کا اصل نام بلیا (فتح الباء و سکون اللام) ، کنیت ابوالعباس اور لقب خضر تہا آپ کو خضر اس لیے کہا جاتا تہا کہ آپ جہاں کہیں بیٹھ جاتے تو زمین سبز ہوجاتی تھی –
- ارشاد باری فوجد فيھا رجلين یقتتلان الی قولہ – – – – – – – فوکزہ موسی فقضی علیہ میں جھگڑا کرنے والے افراد میں ایک اسرائیلی تھا جس کا نام بعض نے حزقیل (حاشیہ جلالین ص ٣٢۳) اور بعض نے شمعون اور بعض نے سمعا ذکر کیا ہے صاحب تفسیر مظہری اور صاحب فتوحات الہیہ نے سمعا کے بجائے سمعان ذکر کیا ہے اور دوسرا قبطی تھا جس کا نام فلشیون تھا ۔ (جلالین ص ٣٢٧) اور جمل میں اس کا نام قاب اور روح المعانی میں قانون مذکور ہے –
- حضرت موسی علیہ السلام کا نام قرآن پاک کی چہبیس سورتوں میں ایک سو سات مرتبہ آیا ہے –
- حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کے فرعون کا نام بعض کے مطابق ولید ، بعض کے مطابق مصعب ’ بعض کے مطابق ریان اور بعض کے مطابق مسفتاح تہا ۔ (قصص القرآن ج ١ ص ٣٦١)
- فرعون کی کنیت ابو مرہ تہی – (بحوالہ بالا)
- فرعون کا دور حکومت ١٢٩٢ ق م سے ١٣٢٥ ق م تک کا تہا – (بحوالہ بالا)