مؤرخہ 13/ستمبر 2019 ء بروز جمعہ KKMA یعنی کویت کیرلا مسلم ایسوسی ایشن کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال 2019 ء کا Social service and fund drive 2019 یعنی سماجی خدمات اور اس کے لئے فنڈ کو مہیا کرنے کی کوشش کا ایوارڈ شیرور یونٹ میں قوم ناخدا کے جناب جعفر پاری صاحب ساکن ناخدا محلہ شیرور کو دیا گیا .
واضح رہے کہ KKMA کے شیرور یونٹ میں سو سے زائد ممبران ہیں جن میں سے کسی ایک کو اس کی سماجی خدمات یعنی social services کے اعتراف میں ہر سال مذکورہ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے . اس سے قبل بھی موصوف کو دو سال قبل KKMA کے شیرور یونٹ میں نئے ممبران کی شمولیت کے اعتراف میں بھی ایک اور ایوارڈ دیا جا چکا ہے . اسی طرح حسین ڈڈی ساکن جامعہ آباد تینگن گنڈی کو بھی .
موصوف جعفر صاحب پاری KKMA کی شیرور یونٹ میں گذشتہ نو سالوں سے سرگرم ممبر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے علاقہ کے اسٹار کلب کے لیڈر بھی ہیں .
سابقہ سالوں میں یہی Social services and fund drive کا ایوارڈ ریاض کاوا شیروری کو تین مرتبہ اور جناب رحمت اللہ بڑجی ، عبد الحفیظ الجی اور محمد علی قاسما شیروری کو ایک ایک مرتبہ دیا جا چکا ہے .
امژو زون ٹیم جناب جعفر پاری صاحب کو امسال 2019 ء کے مذکورہ ایوارڈ پر اور اسی طرح ان سے قبل اس طرح کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام ناخدا برادران کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ سے دعا کرتی ہے کہ وہ قوم ناخدا کے افراد کو مختلف میدانوں میں اسی طرح ترقی کی راہ پر گامزن فرماتا رہے . آمین .