رپورٹر : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری
مؤرخہ 21/محرم الحرام 1442 ھ مطابق 10/ستمبر 2020 ء بروز جمعرات صبح ٹھیک دس ( 10:00am ) بجے بمقام ہاڈون کونے شیرور اس کی اپنی اب تک کی تاریخ میں ایک انفرادی نوعیت کا پہلا سوپر مارکٹ بنام ” یونین سوپر مارکیٹ ” کا ایک شاندار افتتاح عمل میں آیا .
اس کی افتتاحی تقریب کا آغاز محترم جناب مولانا بہاؤالدین شیخ جی ندوی ، صدر المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا . بعد ازاں شیرور کی چھ جماعتوں کے صدور کے ہاتھوں اس کی افتتاحی رسومات انجام دی گئیں .
اس افتتاح کی مناسبت سے شیرور کے جمیع جماعتوں کے ذمہ داران اور اس میں قائم مخصوص کمیٹیوں کو مدعو کیا گیا تھا . منجملہ ان میں ناخدا ویلفئر اسوسی ایشن شیرور . ناخدا یوتھ اسوسی ایشن شیرور اور اسی طرح علما و حفاظ کی ” المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور ” کو بھی مدعو کیا گیا تھا . اسی حسیں موقعہ پر جمیع ذمہ داران سمیت اہلیان شیرور نے بھی شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونین کے ذمہ داروں کو دلی مبارک باد پیش کی اور خصوصی دعاؤں سے نوازا .
یہ شیرور کی تاریخ میں اپنی انفرادی نوعیت کا سب سے پہلا ایک شاندار اور بہترین سوپر مارکیٹ ہے جو ناخدا نوجوانوں کے تین چار سال قبل تیار کئے گئے منصوبوں کے خواب کی ایک حسیں تعبیر ہے جس کی عملی تصویر آج ہمارے سامنے ہے .
اس کا نظم و نسق شیرور یونین وینچرس (Shiroor Union ventures ) اپنے سو سے زائد پارٹنرز کے تعاون سے سنبھال رہی ہے جس میں زیادہ تر ناخدا برادری کے ہیں اور کچھ دوسری برادریوں کے بھی ہیں .
اس مارکیٹ سے قبل شیرور بازار میں تقریباً پندرہ سال قبل ایک مینی سوپر مارکیٹ تھی جو الحمد للہ آج بھی قائم ہے. اللہ اسے مزید ترقی عطا فرمائے . آمین .
اس کا افتتاح چند اہم بنیادی اغراض و مقاصد کے تحت کیا گیا ہے منجملہ ان میں سے ایک اہم مقصد عوام کے لئے تمام بنیادی ضروریات کی چیزوں کو ایک ہی جگہ مہیا کرنا ہے .
اس مارکیٹ کا افتتاح شیرور یونین وینچرس تنظیم کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کا پہلا زینہ ہے جس سے اس کے کام کا آغاز کیا گیا ہے . ان شاء اللہ رفتہ رفتہ مزید اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی . یہ تجارتی پیمانہ پر عوام کی خدمات کے لئے ایک بہترین کوشش ہے .
اس یونین میں شیرور کی چھ جماعتوں کے ممبران کی تعداد زیادہ ہے . لہذا عوام کا یہ اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ وہ اس ادارہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ادارہ کو اپنا قومی تعاون پیش کرنے کی بھر پور کوشش کریں .
اس خوشی کے حسیں موقعہ پر امژو زون ٹیم شیرور یونین وینچرس کے اس حوصلہ و اقدام کو سراہتے ہوئے انھیں دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ وہ یونین کی تجارت میں خوب ترقی اور برکت عطا فرمائے . حاسدین کے حسد سے اس کی حفاظت فرمائے . اس کے ذمہ داران کو ہر کام اسلامی نہج پر آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کو عوام الناس کے لئے خیر کا باعث بنائے . آمین .