لائف کیر ہیلتھ سینٹر بھٹکل میں پریس میٹنگ کا انعقاد

0
1428

مؤرخہ 3/اکتوبر 2020 ء بروز سنیچر صبح دس ( 10:00 ) بجے بمقام لائف کیر ڈیگنوسٹک اینڈ ہیلتھ سینٹر نوائط کالونی جالی روڈ بھٹکل میں ایک پریس میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مذکورہ سینٹر کا تعارف عوامی و میڈیائی سطح پر کیا گیا اور اس میں موجود تمام سروسزز کی وضاحت عوام اور میڈیا کے سامنے واضح انداز میں کر دی گئی .

اس موقعہ پر لائف کیر سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سلام احمد جوپاپو ، میڈیکل ڈائریکٹر اینڈ ڈینٹل جناب ڈاکٹر یاسین سوداگر اور آپریشن ایڈمن مینیجر جناب نورالاسلام وغیرہ موجود تھے .

اس پروگرام میں ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر سعد محمد اتھنیکر ( کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک سرجن ) کے زیر سرپرستی ” آرتھو کلنک ( ortho clinic ) کا افتتاح کیا گیا .

ڈاکٹر سعد صاحب ایک ماہر ڈاکٹر ہیں جو تمام حادثاتی کیسزز ، گھٹنوں کی تبدیلی ، ہِپ کی تبدیلی ، اوپن ریڈکشن و انٹرنل فکسیشن ، کمر و پیٹھ کے درد ، آرتھرو اسکوپی، ہڈیوں سے منسلک تمام بیماریوں کے علاج، اور جوڑوں یعنی جوینٹس ( joints ) کے علاج کے ماہر ہیں لہذا آرتھو کلنک کی تمام سروسزز انہی کی سرپرستی میں ایک بہترین نظام کے ساتھ انجام پاتی رہیں گی.

ان کے علاوہ اور بھی ڈاکٹروں کی سروسزز اس سینٹر میں دستیاب رہیں گی جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے .

ڈاکٹر محمد یاسین سوداگر : دانتوں کی امپلانٹس روڈ ٹرافک حادثات کاسمیٹک اصلاحات ہیئر ٹرانسپلانٹ اور کیزر اسکریننگ کی خدمات کے لئے

ڈاکٹر طیبہ فاطمہ : زچکی اور بچوں کی صحت حمل و ڈلیوری ، شادی شدہ جوڑوں کی بانجھ پن کا علاج ، لیپر و سکوپک سرجری ، سونو گرافی اور کولپو سکوپی کی خدمات کے لئے

ڈاکٹر شمائلہ دا مودی : نوزائیدہ سے اٹھارہ سال تک کے بچوں کا علاج اور دائمی مرض ، مرگی کے دورے ، نمونیہ ، فوٹو تھراپی ، ٹیکہ ، اورسماعتی ٹیسٹ ۔

کیجولٹی روت دن (7×24)
ڈاکٹر جینا جون : ہر قسم کے حادثات اور ہنگامی صورتحال کے لئے کھلی رہے گی ڈی کیئر اور داخلی مریضوں کی سہولیات ڈی فائبر لیٹر سینٹرل فراہمی اور مریضوں کی نگرانی کی سہولیات کے لئے

مسٹر اجے ورما : جوڑوں ، کمر ، گھٹنے ، گردن کے درد کھیلوں کی چوٹ کی بحالی ، اسپینڈ یلاسیس، اسپانڈی لاسس ، آٹزم ، پارکنسنز ، اسٹروک اور دماغی و چہرے کی فالج کی خدمات کے لئے .

لائف کیر سینٹر کی چند اہم خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی. مینجمنٹ کم داموں میں بہترین سروسزز دینے کے لئے کوشاں ہے .اسی طرح اس میں بیک وقت تمام بنیادی طبی سہولیات کو ایک ہی جگہ بہم پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ، جیسے میڈیکل لائبرٹری اور شعبہِ طبی کے تمام بنیادی ڈاکٹروں کی خدمات وغیرہ .

لہٰذا اس پریس میٹنگ میں اس سینٹر اور اس میں اپنی خدمات انجام دینے والے تمام ڈاکٹروں اور ان کی سروسزز کا مکمل تعارف کرایا گیا اور ساتھ ساتھ اس میں موجود تمام سہولیات کی بھی وضاحت کر دی گئی تاکہ عوام کے سامنے اس کی حقیقت کھل کر سامنے آئے اور وہ اس کی تمام سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here