از : مولانا ابراہیم فردوسی ندوی
معاونین : محمد افنان بن اشرف علی اسپو اور نوید احمد بن عبدالمطلب پوتکار
آ / ب
- آب تاب : شان وشوکت
- آبِ حیات : آبِ بقا ، زندگی بخشنے والا پانی ، بادشاہوں کے پینے کا صاف ٹھنڈا اور میٹھا پانی
- آبرو : عزت
- آبِ زَر : سونے کا پانی
- آبِ زَران دَھوژا : ( محاورہ ) اچھی طرح دھونا ، کسی چیز کی صفائی پر مطمئن نہ ہونے یا ناراضگی کا اظہار کرنے پر طنزاً جواب میں کہا جانے والا محاورہ .
- آبِ زَمزَم : زمزم کا پانی
ا / ب
- اَبّا : باپ
- اَبّا رَے : ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر استعمال کیا جانے والا لفظ خصوصاً بچوں کے لئے
- اَبَر : بادل
- اَبَّر : طیش ، ذانٹ
- اَبَّر دیوژا : ڈانٹنا ( محاورہ )
- اَبَّر داکَھوژا : طیش دکھانا ( محاورہ )
- اَبَّر بَگَیلَیار ٹَھولا زاگَو نای : ( مثل ) یہ جملہ اس وقت بولا جاتا ہے جب کسی کو کسی کے غصہ پر ناراضگی کا اظہار کرنا مقصود ہو
- اُبَّو رہوژا : کھڑا رہنا
- اُبَوژا : گرمی لگتا ، گرمی محسوس کرنا
- اُبَونی : گرمی
- اُبُوژا : کسی چیز کا پانی کی اوپری سطح پر رہنا یا بہنا
- اَبَّوی : حرف تنبیہ
آ / پ
- آپ : معانقه
- آپس : آپس ، باہم
- آپسات : آپس میں ، باہم
- آپ ماروژا : معانقہ کرنا
- آپیتیچی سال : ایک جڑی بوٹی ، درخت کی ایک چھال جو قے اور پیٹ درد وغیرہ کے لئے بطور دوا استعمال کی جاتی ہے
آپیتیچی سال کی تصویر کیلیے کلک کریں
ا / پ
- اُپِّٹ : ایک ناشتہ کا نام جو سوجی سے بنایا جاتا ہے
- اَپٹُوژا : پٹخنا
- اَپَٹ ڈھوپَٹ کیرون کیروژا : کسی کام کو بددلی سے کرنا
- اُپراتی : اگلا سال ، سال آئندہ
- اَپرس : عرق ، ناریل کے گودے کا عرق
- اَپروپ : لمبی مدت بعد
- اُپرُوژا : اکھاڑنا
- اَپڑوژا : چهونا
- اُپڑی : اوندها
- اُپڑی پڑوژا : اوندھا گرنا
- اُپَزگی : ایک بیماری کا نام
- اپلا : اپنا
- اَپلَیا اَپنوس : اپنے آپ ، خود سے
- اپلی : اپنی
- اپلی پیلی : عزیز واقارب ، رشتہ دار
- اَپلی تُپلی : ایک کھیل کا نام ، اپلی تپلی ایک ایسا کھیل ہے جس میں تین یا تین سے زائد افراد حلقہ بناکر بیٹھتے ہیں اور اپنے میں سے کسی ایک کو امیر منتخب کرتے ہیں، پھر جو امیر ہوتا ہے وہ اپنا بایاں ہاتھ زمین پر اوندھا رکھتا ہے پھر اس کے دائیں بازو والے آخر تک اپنا بایاں ہاتھ رکھتے جاتے ہیں. اس کے بعد اس کے بائیں طرف والے اپنا دایاں ہاتھ اوندھا رکھتے جاتے ہیں اور سب سے آخر میں امیر اپنا دایاں ہاتھ رکھ کر سبھوں کی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے یہ کہتا ہے ” اپلی تپلی کوناچی تپلی دھرگے بی بی ہو ایک کان ” پھر جس پر اشارہ رک جاتا ہے وہ اپنے قریبی ساتھی کا کان پکڑتا جاتا ہے یہاں تک کہ آخری شخص کی باری آتی ہے تو سبھی ایک دوسرے کا کان پکڑ کر جھومتے ہوئے یہ کہتے جاتے ہیں ” کَیو مَِیو مانڈک بُھزُن دیو ” .
- اَپَّو : ایک روٹی ، وہ روٹی جو چاول کو گڑ اور میتھی کے ساتھ پیس کر بنائی جاتی ہے اور دس بارہ گھنٹوں کے بعد سودا آٹا اور نمک ملا کر پکائی جاتی ہے .
- اَپَوژا : بلانا
- اَپُون : خود
- اَپَونا : بلاوا ، دعوت
آ / ت
- آت : آنت
- آتما : روح ، دل
آ / ت
- اَتَّا : ابهی
- اَتَّا اَتَّاس : حال ہی میی
- اُتار : سپاٹ ، کم گہرائی والا
- اُتاروژا : اتارنا
- اُتانی : چت
- اتانی آڑپڑوژا : چت لیٹنا
- اتانی گھالون : چت لٹا کر
- اُتْران : مشرقی ہوا ، پوربی ہوا
- اُترانچی کَھلبَلی : مشرقی ہوا سے سطح سمندر پر پانی کا اچھلنا
- اتروژا : اترنا
آ / ٹ
- آٹھ : آٹه كا عدد
- آٹھ آنے : نصف روپیہ
ا / ٹ
- اَٹاپنی گھالوژا : گھیرنا یا گھیراؤ ڈالنا ، محصور کرنا
- اَٹاپوژا : قابو میں آنا
- اَٹَّر جمع اٹرو : کٹھل کی گٹھلی
- اَٹکوژا : ٹھوکر کھانا یا لگنا ، ٹکرانا
- اَٹکَوژا : ٹکرانا ، دے مارنا ، کسی چیز کو کسی چیز سے مربوط کرنا یا باندھنا
- اٹو : چھلنی سلیٹ یا دف وغیرہ کا فریم ، کڑا ، حلقہ ، کسی چیز کے اطراف کا
- بنیادی حصہ ( شلیٹا ژو اٹو ، گارنیا ژو اٹو ، جھلیا ژو آٹو وغیرہ )
- اٹھرہ : اٹھارہ کا عدد
- اُٹُھوژا : اٹھنا ، بیدار ہونا
- اُٹَھوژا : اٹھانا ، بیدار کرنا
- اَٹّی جمع اَٹِیو : ڈھیر ، انبار
- آٹی ماروژا : تہہ بہ تہہ جمع کرنا ، انبار لگانا ، ڈھیر لگانا
- اٹھاویس : اٹھائیس کا عدد
- اٹھاون : اٹھاون کا عدد
- اٹہتر : اٹہتر کا عدد
- اٹھاسی : اٹھاسی کا عدد
- اٹھانوے : اٹھانوے کا عدد
نوٹ : ناخدا برادری کے تمام لوگوں سے ادباً درخواست کی جاتی ہے کہ الف سے شروع ہونے والے مذکورہ بالا الفاظ کے علاوہ مزید نئے الفاظ آپ کے ذہنوں میں محفوظ ہوں تو ہمیں ان سے مطلع کرنے کے لئے ہمارے امژو زون ویب سائٹ کے درج ذیل واٹساپ نمبر پر ہم سے رابطہ کریں اور قومی خدمات میں ہمارا تعاون فرمائیں .
ثناءاللہ فردوس نگر ، تینگن گنڈی
موبائل نمبر 0096892020775