تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں NWA شیرور کا ایک مستحسن اقدام

0
1068

رپورٹر : ریاض کاوا شیروری

مؤرخہ یکم جون سنہ 2020 ء بروز پیر ، ناخدا ویلفئیر ایسوسی ایشن شیرور یعنی NWA کی ٹیم نے گرین ویلی اسکول شیرور کے پرنسپال سے ملاقات کرکے سنہ 2020 و 2021 ء کی اسکول فیس میں تخفیف کی مانگ کی ہے .

دراصل یہ مانگ گرین ویلی اسکول کے ناخدا طلباء کے سرپرستوں کی طرف سے NWA کے ذمہ داروں سے کی گئی درخواست کے پیش نظر کی گئی تھی .

فی الحال شیرور کی ناخدا برادری کے تقریبا سو طلباء ، شیرور کے مشہور گرین ویلی نیشنل اسکول اور پی یو سی کالج میں زیر تعلیم ہیں .

لہٰذا NWA کی طرف سے پریسیڈنٹ جناب بڈو شمس الدین ، وائس پریسیڈنٹ جناب ابراھیم مامدو اور ہونگے نور الاسلام نے GVNS کے پرنسپال سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ، شیرور کی ناخدا برادری اور ان کے اطراف میں بسنے والے تقریباً 75/طلباء کی سال رواں سنہ 2020 ء کی فیس میں تخفیف کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کوویڈ 19 کے برے حالات کے چلتے سرپرستوں کی مالی حالت بہت ہی خستہ ہو چکی ہے اور ہماری برادری کے طلباء کے سرپرستان اس سلسلہ میں بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ، لہذا اس سال طلباء کے داخلہ میں تأخیر ہونے اور فیس کی ادائیگی نہ کرسکنے کی وجہ سے ان کے والدین کی پریشانی بڑھنے کے زیادہ امکانات محسوس کئے جا رہے ہیں .

اس تبادلہ خیال کے بعد GVNS کے پرنسپال ڈاکٹر جان ماتھیو Dr. John Mathew نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے NWA کی اس درخواست کو اسکول کے مینیجمنٹ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی ساتھ فیس کی تخفیف سے ان کے ادارہ پر بھی اس کے منفی اثرات پڑنے کی بات کہی ۔

اس کاروائی کے اختتام پر NWA کے پریسیڈنٹ نے امژو زون کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ NWA کا شروع ہی سے ایک مقصد تعلیمی میدان کی مختلف سرگرمیوں میں طلباء اور سرپرستوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا ممکنہ تعاون پیش کرنے کی کوشش رہا ہے . لہذا آج کی یہ کارروائی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے جس میں ہم نے سرپرستان کی دلی آواز کو اسکول کے مینیجمنٹ تک بہتر سے بہتر طریقہ سے پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے ، لیکن اس کی تکمیل کا کام اسکول کی انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے ، لہذا ہم یقین کے ساتھ اس میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہوئے فیس میں رعایت برتنے کی یقین دہانی کرنے سے قاصر ہیں .

اس سلسلہ کی کارروائی کی تکمیل میں ایکزیکٹیو ممبرز جناب منیگر منصور ، رضوان کاوا ، ریاض کاوا اور حافظ الجی کا بہت اہم رول رہا ہے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here