جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے کل جنوبی ہند مسابقہ ترانہ میں تینگن گنڈی کے مدرسہ کے طلباء کی تیسری پوزیشن سے کامیابی

0
2171

مؤرخہ 31/30/جنوری 2019 ء بروز بدھ و جمعرات بمقام جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، مولانا ملا اقبال صاحب ندوی بھٹکلی ، کی زیر صدارت ایک کل جنوبی ہند مسابقہ مدارس ، اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے مابین ، اللجنۃ العربیہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا . جس میں مختلف انواع کے مسابقات ہوئے . منجملہ ان میں سے ایک مدارس کے طلباء کے مابین ترانہ کا مسابقہ بھی تھا .

الحمدللہ اس مسابقہ میں ناخدا برادری کے مشہور و معروف ادارہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کی نمائندہ ٹیم کے طلباء ، شاہ فہد بن حفظ الرحمان ڈانگی ، نواس بن نجم الدین ڈانگی ، تمیم بن نجم الدین ڈانگی ، قتادہ ابن اطہر ننو اور مستان بن سلیمان علاؤ نے تیسرا مقام حاصل کر کے اپنے والدین ، مدرسہ ، اساتذہ اور انتظامیہ سمیت اپنے گاؤں کا نام روشن کیا ہے .

اس خبر سے تینگن گنڈی اور ناخدا برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے .

امژو زون ٹیم اس مسابقہ میں تیسرا مقام حاصل کرنے ٹیم کے شرکاء کی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انھیں اور ان کے تمام سرپرستان سمیت ، مدرسہ کے جملہ اساتذہ و اراکین کو بھی مبارکباد باد پیش کرتے ہوئے اللہ سے مزید ان کی علمی ترقی کے لئے دعا کرتی ہے کہ وہ انھیں علم کے مختلف میدانوں میں بھی اسی طرح کامیابی سے ہمکنار کرتا رہے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here