آپ کا نام محمد سمعان والد محترم کا نام مولانا بہاؤالدین اور کنبہ یعنی خاندان کا نام شیخ جی ہے
آپ کی پیدائش جنوبی ہند کی ریاست کرناٹکا کے ضلع اڈپی کے شہر کنداپور کے گاؤں کیسر کوڈی شیرور میں مؤرخہ 15/مارچ 2003 ء مطابق 10/محرم الحرام 1424ھ کو ہوئی .
آپ نے اپنی تعلیم کا آغاز سنہ 2007 ء سے کیا اور ابتدائی تا میٹرک یعنی SSLC کی تعلیم توحید پبلک اسکول شیرور میں حاصل کی اور الحمد لله ہر سال 90/فیصد سے زائد نمبرات سے امتیازی کامیابی حاصل کرتے رہے اور سنہ 2019 ء کے SSLC کے امتحانات میں 94.4 فیصد سے کامیابی حاصل کرکے پوری ناخدا برادری میں سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم میں اپنا نام درج کر لیا .
بعد ازاں پی یو سی (PUC) کی تعلیم کے لئے آپ نے اپنا داخلہ انجمن آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج کے شعبہ سائنس میں لیا اور ماشاء اللہ سنہ 2020 ء کے پی یو سی فرسٹ ایئر میں 93/فیصد سے کامیابی حاصل کرکے پوری ناخدا برادری میں زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا. وللہ الحمد والشكر علی ذلك .