کتب خانہ کی اہمیت و افادیت

0
4172

تحریر: عبدالعلیم ابّو ندوی، جامعہ آباد بھٹکل

دوستو : آپ نے بار ہا یہ سنا ہی ہوگا کہ نوجوان معاشرہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں، وہ نیک تو معاشرہ نیک ، اُن کے بگاڑ سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ، اور نوجوانوں کو بگاڑ سے بچانے کیلئے میں سمجھتا ہوں کتب خانہ کا وجود ضروری ہے ، اِس لئے کہ کتب خانہ میں بیٹھ کر نوجوان اچھی کتابوں کا مطالعہ کر پائیں گے، اِس سے ہمارے نوجوانوں کو یہ فائدہ ہوگا کہ اُن کا ذہن صاف ستھرا ہوگا، خیالات اچھے ہونگے ، سوچ اچھی ہوگی ،  صحابہ جیسا ایمان مضبوط ہوگا، صحابہ کی طرح اسلام پر مر مٹنے کا جذبہ، ولولہ اور جنون پیدا ہوگا، اس سے بڑھ کر سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ کتب خانہ کے عادی ہونے کی وجہ سے ان کا وقت ضائع ہونے سے رہ جائے گا، مجھے معلوم ہے کچھ تو میری اس بات کا مزاق اڑاتے ہوئے کہیں گے کہ یہ کس زمانے میں جی رہے ہیں یہ PDF و کمپیوٹر کا زمانہ ہے، ہزاروں کتابیں اس میں سما سکتیں ہیں، وہیں بیٹھے بیٹھے کئ ایک کتابوں کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے پھر کتب خانہ جانے کی ضرورت ہی کیا ہے،..؟ چلو ٹھوڑی دیر کے لئے آپ کی بات مان بھی لوں تو کیا ہمارے سارے ساتھیوں کو یہ سہولیات میسر آتیں ہیں؟ اور جن کو میسر آتیں ہیں تو کیا اُن نوجوانوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ PDF سے کتابوں کا مطالعہ کرسکے؟اُن کی ورق گردانی کرسکے؟ اگر ہے تو اچھی بات ہے اور اگر نہیں ہے تو PDF کے ہونے کا کیا فائدہ ہوا.

پیارے دوستو اور عزیزو : ہر چیز کی اپنی جگہ ایک اہمیت ہوتی ہے، کتب خانہ جاکر کتابوں کی ورق گردانی کرنے اور الماریوں سے کتابوں کی چھان بین کرنے کا ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے، اور پھر وہاں پر ملنے والا سکون تو بس وہی جان سکتا ہے جو اپنا قیمتی وقت وہاں گزارتا ہے اور اس علم کے سمندر. میں غوطہ زن ہو کر علم کے موتی چن لیتا ہے،
ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں اور عام لوگوں کے لئے ہر محلہ میں ایک کتب خانہ ضرور ہونا چاہئے ، جس میں اچھی کتابیں موجود ہوں، تاکہ ہمارے نوجوان اچھے ماحول میں رہ کر بہتر بن سکے، اللہ مجھے بھی نیک بنائے اور ہمارے نوجوانوں کو بھی سیدھی راہ پر چلائے . آمین ۔

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here