علامہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے شیخ کی طاعون و کورونا اور دیگر اوبیہ سے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کے سلسلہ میں ایک بہترین دعا

0
1043

از : مولانا عبدالقادر بن إسماعيل فیضان باقوی ، جامعہ آباد تینگن گنڈی ، بھٹکل ، امام و خطیب جامع مسجد محمد عشیر علی سلیمان المزروعی أبوظبی ، متحدہ عرب امارات

اَللَّهُُمَّ اِنَّا نَدْعُوْكَ بِاَفْضَلِ مَا دَعَاكَ بِهِ الدَّاعُوْنَ ، اَنْ تَرْفَعَ عَنَّا الْوَبَآءَ وَالطَّاعُوْنَ . لَا نَلْتَجِئُ فِيْ رَفْعِهِ اِلّآ اِلَيْكَ ، وَلَا نُعَوٍّلُ فِي الْعَافِيَةِ مِنْهُمَآ اِلَّا عَلْيْكَ . نَعُوْذُبِكَ يَارَبَّ الْفَلَقِ مِنَ الضَّرْبِ بِهَذَا الْعَصَا ، وَنَسْئَلُكَ رَحْمَتَكَ الَّتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْئٍ ، فَهِيَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِنَا وَلَوْ كَانَتْ عَدَدَ الرَّمْلِ وَالْحَصَى . وَنَتَشَفَّعُ اِلَيْكَ ، بِاَكْرَمِ الشِّفَآءِ لَدَيْكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ ، اَنْ تَكْشِفَ عَنَّا هَذِهِ الْغُمَّةِ ، وَاَنْ تُجِيْرَنَا مِنَ الْوَبَالِ وَالتَّنْكِيْلِ ، وَاَنْ تَعْصِمَنَا فَاَنْتَ حَسْبُنَا وَنِعْمَ الْوَكِيْلِ .

اے اللہ! ہم تجھ سے اُس سے ( بھی ) افضل دعا مانگتے ہیں جو دعا مانگنے والوں نے تجھ سے مانگی تھی ، کہ تو ہم سے وباء اور طاعون کو دور فرما ۔ اس کو دور کرنے کی ہم تجھ ہی سے التجا کرتے ہیں ، اور ان دونوں سے عافیت حاصل کرنے کے سلسلہ میں ہم تیرے علاوہ کسی اور پر بھروسہ ( اعتماد ) نہیں کرتے ۔ اے صبح ( یا ساری مخلوق ) کو پیدا کرنے والے رب! ہم تجھ سے اس لاٹھی کے مار سے پناہ مانگتے ہیں ، اور ہم تجھ سے تیری اُس رحمت کے واسطہ سے مانگتے ہیں جو ہمارے گناہوں سے بہت وسیع ہے ، اگر چہ کہ یہ ریتی اور کنکریوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوں ، اور ہم تیری طرف ( پاس ) تیرے نزدیک تمام سفارش کرنے والوں میں سب سے معزز سفارش کرنے والے نبئ رحمت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے واسطہ سے تجھ سے سوال ( بھیک مانگتے ) کرتے ہیں کہ تو ہم سے اس غم ( رنج وملال ) کو دور فرما ۔ اور ہمیں وبال ( فساد اور برے انجام ) اور عذاب سے بچا ، اور ہمیں نجات دے ، تو ہی ہمارے لئے کافی ہے ، اور تو بہترین مددگار ہے .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here