یوم جمہوریہ کی مناسبت سے آل انڈیا پیامِ انسانیت ہوناور یونٹ کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں روشن محلہ کے نوجوانوں کا بھرپور تعاون

0
1202

مؤرخہ 26/جنوری 2020 ء یوم جمہوریہ کی مناسبت سے آل انڈیا پیام انسانیت فورم ہوناور یونٹ کی طرف سے سرکاری افسران سے ملاقاتیں اور انسانیت کے تعلق سے ان کے ساتھ گفتگو کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ پیام انسانیت فورم کا تعارف بھی پیش کیا گیا تو اس مناسبت سے افسران نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوب سراہا ، تقریبا 6/مقامات پر ملاقاتیں کی گئیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں .

 1) اولڈ ایج ہوم مریضوں کی عیادت

2) پولیس افسران سے ملاقات

3) سرکاری بس ڈپارٹمینٹ کے ملازمین سے ملاقات

 4) فائر بریگیڈ کے ملازمین سے ملاقات

5) الیکٹرک ڈپارٹمینٹ (k.e.b office) کے ذمہ داران سے ملاقات

6) فوریسٹ ڈپارٹمینٹ کے ملازمین سے ملاقا

الحمد للہ اس موقعہ پر مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داروں کو مٹھائیاں اور مشروبات تقسیم کئے گئے جس پر سبھی برادران وطن سے اچھا تاثر ملا .

الحمد للہ سال گذشتہ کی طرح امسال 2020 ء میں بھی ناخدا برادری کے الفلاح اسپورٹس سینٹر روشن محلہ ہوناور کے نوجوانوں نے آل انڈیا پیامِ انسانیت ہوناور یونٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر کام کیا اور اس کار خیر میں اپنا ممکنہ تعاون پیش کیا .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں ہر کام کو اخلاص کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here