اتحاد کسی قوم کی تعمیر و ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا قرآن اتحاد کو امت مسلمہ کے لئے عظیم نعمت قرار دیتا ہے کیونکہ ایک صالح معاشرہ کا وجود اس کے بغیر نامکمل ہے .
اسی اہمیت کے پیش نظر مسقط میں مقیم مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے افراد نے ایک جمعیت قائم کرنے کا فیصلہ کیا .
لہٰذا اس کے لئے چند مخلص اور قومی یکجہتی کے خواہشمند حضرات نے بہت دوڑ دھوپ کے بعد ثناءاللہ بن عبدالمجيد بنگالی کی رہائش گاہ پر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے مسقط کے مختلف اور دور دراز علاقوں میں مقیم حضرات کی ایک اہم میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا .
در اصل اس جمعیت کا خاکہ چند سال قبل ہی پیدا ہو چکا تھا لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت تھی لہذا چند فکر مند احباب نے امسال 2019 ء میں اس کو عملی جامہ پہنانے پر بہت زور دے کر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے مسقط میں مقیم تمام حضرات کو اس جمعیت کے قیام پر آمادہ کیا .
تو محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس سلسلہ میں دوڑ دھوپ کرنے والوں کی تڑپ اور اخلاص کے نتیجہ میں الحمد للہ اس کی پہلی میٹنگ مؤرخہ 15/فروری 2019 ء بروز جمعرات رات گیارہ بجے بمقام مسقط گوبرا ثناءاللہ بنگالی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی .
اس میٹنگ کا آغاز عبدالمجید اکبر کی تلاوت قرآن پاک سے مسقط جمعیت کی تشکیل کے سلسلہ میں ہوا تھا .
واضح رہے کہ مسقط میں امسال 2019 ء میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے کل پندرہ افراد برسر روزگار مقیم ہیں . الحمد للہ سبھوں نے مسقط میں اپنی ایک جمعیت کے قیام پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا لیکن آٹھ افراد عبد المطلب بن عبدالرحمن تڈلیکار ، ابوالحسن بن اسماعیل ڈانگی ندوی ، مولانا جنید بن ابوالحسن ڈانگی ، نورالحسن بن اسماعیل چاؤس ، سالم بن محمد باپو صاحب ، عثمان محمد باپو صاحب ، یاسین جعفر کاوا اور فہیم علاؤ اپنے بعض اہم أعذار کی بنا پر اس میٹنگ میں شرکت سے قاصر رہے . البتہ مولانا ابوالحسن بن إسماعيل ڈانگی اس میں آنلائن شریک ہوئے تھے . لہذا بقیہ سات افراد عبدالمجيد بن اسحاق اکبر ، منت اللہ بن حسین بنگالی ، ثناءاللہ بن عبدالمجید بنگالی ، عبد العزیز بن سعید اسپو ، انعام الحسن بن عبدالمجید ابو ، یوسف بن ابوبکر علاؤ اور حسین بن ابراہیم اکبر کی موجودگی میں یہ پہلی میٹنگ منعقد ہوئی .
تلاوت کلام پاک کے بعد میٹنگ میں شریک ممبران کی رایوں کے بعد یوسف علاؤ کو اس نشست کا صدر بنایا گیا . بعدازاں عمان جماعت کے لئے عہدیداران کا انتخاب میٹنگ میں شریک ممبران کے مشوروں سے عمل میں آیا . مجلس ہذا کےصدر کے فیصلہ کے مطابق مولانا ابوالحسن بن إسماعيل ڈانگی ندوی کو جماعت کاصدر ، یوسف بن ابوبکر علاؤ نائب صدر ، ثناءاللہ بن بنگالی سکریٹری ، عبدالعزیز بن سعید اسپو نائب سکریٹری اور حسین اکبر کو خازن منتخب کیا گیا .
اس کے بعد ماہانہ فیس ایک عمانی ریال اور پانچ عمانی ریال داخلہ فیس تمام ممبران سے لینا طے پایا . اور ساتھ ساتھ اگلی نشست کا انعقاد عیدالفطر کے موقعہ پر ہونا طے پایا .
اخیر میں صدر جلسہ کی اجازت اور عبدالمجید اکبر کی دعا پر یہ نشست اختتام پذیر ہوئی .