لاک ڈاؤن کی مناسبت سے غوثیہ محلہ شیرور میں غذائی کٹس کی تقسیم

0
1114

رپورٹر : کھوکا ابو احمد شیروری

اس وقت پوری دنیا جس کٹھن دور اور حالات سے گذر رہی ہے ان سے ہم سب بخوبی واقف ہیں . جہاں اکثر لوگ غذائی اجناس کی کمی سے پریشان ہیں تو وہیں ہت سارے اپنی بھوک کو مٹانے کے لئے ضروری غذا کی اشیاء سے بھی محروم ہیں .

ان ہی حالات کے پیش نظر شیرور کے غوثیہ محلہ میں امسال 2020 ء کے ماہِ رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں ، مرحوم سید عبدالقادر باشو ، اڈپی ضلع مسلم اکوٹا بیندور یونیٹ اور غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن غوثیہ محلہ شیرور کے تعاون سے غوثیہ محلہ شیرور کے ضرورت مندوں کو کٹ تقسیم کئے گئے .

کٹس تین قسم کے لوگوں میں تقسیم کئے گئے ، سب سے پہلے ان لوگوں میں جو مالی اعتبار سے بہت زیادہ کمزور تھے ، پھر ان لوگوں میں جو بھارت میں ہی کاروبار یا ملازمت کر تے ہوں لیکن فی الوقت اپنا ذاتی کاروبار یا ملازمت کا سلسلہ بند رہنے کی وجہ سے پریشان تھے اور اخیر میں ان لوگوں میں جو روزانہ ملازمت کرتے تھے اور اب ملازمت کے مواقع دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے .

مذکورہ تینوں قسم کے لوگوں میں کل 73 کٹس جماعت المسلمین غوثیہ محلہ شیرور کی زیر نگرانی تقسیم کئے گئے تو اس موقعہ پر اہلیان غوثیہ محلہ نے عبدالقادر باشو صاحب اور دونوں اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی مزید ترقی کے لئے دعائیں دیں .

اس موقعہ پر جماعت المسلمین غوثیہ محلہ کے صدر جناب تبکے فاروق صاحب ، نائب صدر جناب ہونگے حسین صاحب ، سیکریٹری جناب کھوکا ابو احمد صاحب ، نائب سیکریٹری جناب نیجی عبدالعزیز صاحب اور منڈل پنچایت شیرور کے ممبر جناب تاری سلہ محمد غوث صاحب ، ہونگے امین صاحب ، مدرسہ و انجمن کے صدر جناب کھوکا منیر صاحب ، انجمن کے سیکریٹری نیجی نورالامین صاحب ، مامدو جعفری صاحب ، نیجی جعفری صاحب ، کھوکا بأوامر صاحب ، تبکے سمیر صاحب ، مامدو تواب صاحب اور غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر ممبران حاضر تھے ۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here