رپورٹر : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری
مؤرخہ 22/محرم الحرام 1444 ھ مطابق 21/اگست 2022 ء بروز اتوار بمقام مدرسہ مفتاح العلوم ہاڈون کونے شیرور تشجیعی انعامات کا ایک اہم پروگرام منعقد ہوا .
یہ پروگرام در اصل نمّا نڈا ووکوٹا ( Namma Nadda Ocoota ) رجسٹرڈ بیندور کے زیر اہتمام ، این ڈبلیو اے ( NWA) شیرور کی زیر سرپرستی ، بیندور تعلقہ کے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ، دینی علوم کے حفاظ وعلماء کرام اور ایک ہی مسجد میں اپنی دس سالہ خدمات انجام دینے والے ائمہ ، خطباء و مؤذنین اور اسی طرح ایک ہی ادارہ میں دس سالہ تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام و ٹیچرز کے درمیان تقسیمِ تشجیعی انعامات کی غرض سے منعقد کیا گیا تھا .
.