بی۔ایڈ کے فائنل امتحانات میں قوم ناخدا کی دو طالبات سمیت ایک طالب علم کی نمایاں فیصد سے کامیابی

0
1635

مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک انجمن کالج آف ایجوکیشن بھٹکل کے جنوبی ہند کی قوم ناخدا کی دو طالبہ سمیت ایک طالب علم نے امسال سن 2018 عیسوی کے بی ۔ایڈ فائنل ائیر میں اپنی بہترین کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اسکول ، اساتذہ ، سرپرستان اور اپنے علاقوں سمیت مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کا نام روشن کیا ہے ۔مذکورہ دونوں طالبات کی ایک طالب علم سمیت تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
محترم جناب عبدالفتاح بن محمد باپو صاحب ساکن عطار محلہ تینگن گنڈی نے 84۰64 فیصد سے فرسٹ گریڈ سمیت نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
اسی طرح فائزہ بنت آدم ابو ساکنہ جامعہ آباد نے بھی 84۰64 فیصد سے فرسٹ گریڈ سمیت نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
اسی طرح دوسری طالبہ محترمہ شبنم کنول بنت احمد بنگالی ساکنہ جامعہ آباد تینگن گنڈی بھٹکل نے بھی تقریباً انھیں کے مثل 82۰83 فیصد سے فرسٹ گریڈ سمیت نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول واساتذہ اور اپنے سرپرستان وعلاقوں سمیت مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کا نام بھی روشن کیا ہے ۔

امژوزون ٹیم مذکورہ دونوں طالبات سمیت ایک طالب علم کو انکی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعا گو ہے کہ وہ انہیں مزید علمی ترقی عطا فرما کر قوم وملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here