مؤرخہ 9/اگست 2019 ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء ٹھیک نو بجے بمقام مسجد عطار ، عطار محلہ تینگن گنڈی ، العطار اسپورٹس سینٹر عطار محلہ کی طرف سے ایک مختصراً پروگرام بعنوان کیرئیر گائڈینس (Career Guidance) منعقد ہوا.
پروگرام کے مہمانان خصوصی مولانا محمد سعود بن علی بنگالی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن ، امجد بن إسماعيل ابو ٹیچر جامعہ آباد ہائی اسکول اور قوم ناخدا کے مشہور کامینٹیٹر اور جناب ہارون رشید بن ابوبکر صاحب لکچرر کنگ خالد یونیورسٹی سعودی عربیہ اور سابق صدر و سکریٹری مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی تھے.
اس پروگرام کو منعقد کرنے میں العطار اسپورٹس سینٹر کے سکریٹری بڈو جعفر صاحب ، اسپورٹس سکریٹری مولانا شہباز بن حافظ عباس صاحب دمکار ، عبدالفتاح بن محمد صاحب باپو اور ایاز بن یوسف صاحب بنگالی کا بہت اہم رول رہا ہے
اس پروگرام کی اہم خصوصیت یہ تھی کہ یہ پروگرام ہیبلے گرام میں ناخدا پیمانہ پر سب سے پہلے العطار اسپورٹس عطار محلہ تینگن گنڈی کی طرف سے پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا حالانکہ اس تعلق سے مختلف اسپورٹس سینٹروں میں بات سامنے آتی رہی مثلاً فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر وغیرہ لیکن سب سے پہلے اس میں پہل العطار اسپورٹس سینٹر نے کی. اور مختصر سے وقت میں اس کے ممبران نے SSLC PUC اور ڈگری کالج کے طلباء کی ایک معتد بہ تعداد کو دعوت دے کر جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے پانچوں محلوں سے تقریباً چالیس طلباء کو پروگرام میں شریک کیا حالانکہ ابتدائی پروگرام اور بارش کے موسم کی وجہ سے خود اسپورٹس کے ممبران کو اس کی توقع نہیں تھی . واقعتاً العطار کی یہ کوشش تمام محلوں کے اسپورٹس سینٹروں کے لئے موقعہ کا فائدہ اٹھا کر سعودی عربیہ سے تشریف لانے والے قوم ناخدا کی مثالی و باصلاحیت شخصیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طلباء کو ان کے تجربات سے مستفید کرانا تھا اور قوم کے طلباء کی ہمت افزائی بھی کرنی تھی کہ ہماری قوم کے افراد بھی گلف کی یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں. لہذا ہمیں بھی ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے اعلی تعلیم کا علمی سفر جاری رکھنا ہوگا .
پروگرام کا آغاز عبدالباری بن علی صاحب پوتکار کی تلاوت کلام پاک اور مستعین بن شمس الدین ڈانگی کی نعت پاک سے عبدالعليم بن حسن أبو کی نظامت میں ہوا .
نعت پاک کے بعد محترم جناب ماسٹر امجد صاحب ابو نے ٹیچنگ کے انداز میں طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے تعلیم کے مقصد کو سمجھ کر اپنے اندر کچھ کر گذرنے کا حوصلہ پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کیرئیر گائڈینس کے بارے میں مختصراً اہم اور مفید باتیں بتائیں جس کو آپ امژو زون یو ٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں .
ماسٹر امجد صاحب کے بعد دوسرے مہمان خصوصی جناب ہارون رشید صاحب نے کیریئر گائڈینس کے عنوان پر واضح انداز میں ایک بہترین اور پر مغز درس دیا جو اردو اور ناخدائی زبان کا سنگم تھا جس سے طلباء کو اس میدان میں بھرپور رہنمائی ملی . اس درس کی تفصیلی ویڈیو آپ ناخدائی امژو زون یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں .
اخیر میں تیسرے مہمان خصوصی مولانا محمد سعود ندوی کی تقریر ہوئی ، موصوف نے طلباء کو مفید نصائح سے نوازتے ہوئے کہا کہ تعلیم میں اصل کردار طلباء کا ہی ہوتا ہے لہذا طلباء سب سے پہلے اپنے اندر کچھ کر گذرنے کا حوصلہ پیدا کریں اور اپنے لئے ایک منزل متعین کریں اگر وہ خود اپنی منزل متعین کرنے سے قاصر ہوں تو اہل علم سے مشورہ لے کر مسلسل محنت کرتے رہیں تو انشاءاللہ منزل تک پہنچنا آسان ہو جائے گا . اس کے بعد مزید مفید چیزوں کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے سب سے اخیر میں طلباء کو دینی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے حفظ قرآن کریم پر بہت زور دیا اور کہا کہ اگر ہم کو دنیوی تعلیم کی ڈگریوں کے ساتھ حافظ انجینئر ڈاکٹر وکیل وغیرہ القاب سے پکارا جائے تو یہ ہمارے لئے ایکببہت بڑی فخر کی بات ہوگی . اس کے بعد موصوف نے دعائیہ کلمات پر اپنی بات ختم کی .
چونکہ رات کافی ہوچکی تھی لہذا طوالت کے خوف سے پروگرام کو یہیں پر ختم کیا گیا اور مولانا ابراہیم فردوسی کی مختصراً دعا پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا .
الحمد للہ پروگرام توقع سے زیادہ کامیاب رہا . اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کے اچھے اثرات ہمارے طلباء کے سامنے لائے اور ان میں قائدینِ قوم پیدا فرمائے . آمین .