شیرور میں تہترویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

0
962

امسال 2019 ء بروز جمعرات ، مدرسہ مفتاح العلوم شیرور میں حسب معمول یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی جس میں کمیٹی مدرسہ ھذا ، اساتذہ و معلمات اور طلباء و طالبات نے شرکت کی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی منائی .

اس موقعہ پر طالباتِ مدرسہ ہذا نے اپنا دلچسپ پروگرام پیش کیا. اور اساتذہ کرام نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا . بالخصوص مہتمم مدرسہ ہذا نے تاریخ کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یوم آزادی میں علماء کی قربانیوں کو اجاگر کیا اور ان کی قربانیوں کو خوب سراہا اور دعائیہ کلمات پر اپنی بات ختم کی اور یہ مختصر سا پروگرام الحمدللہ کامیاب رہا .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here