رپورٹر : ریاض کاوا شیروری
مؤرخہ 14/ستمبر 2021 ء کو ملی باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شیرور کے ایک اور ہونہار طالب علم نے ICAI کے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتائج کا اعلان 13/ستمبر 2021 ء کو کیا گیا تھا .
واضح رہے کہ یہ امتحانات ICAI یعنی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے زیر اہتمام ہوا کرتے ہیں جنھیں پاس کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا ہم اپنے تئیں سمجھتے ہیں .
لیکن ناخدا محلہ شیرور کے ساکن اور شیرور کی ایک مشہور و معروف شخصیت جناب خواجہ صاحب ڈڈی کے نواسے ، جناب عادل بن اشرف صاحب ڈڈی نے اپنے بلند حوصلوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں اپنی کامیابی درج کرائی ہے اور تمام ناخدا طلباء کو اس بات کا پیغام دیا ہے کہ اگر یہ برادری تعلیمی میدان میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرے تو یہ بھی دیگر اقوام کی طرح علمی میدانوں میں ترقی کے منازل طے کر سکتی ہے .
موصوف ناخدا برادری میں ICAI کے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے CA کی ڈگری حاصل کرنے والے تیسرے طالب علم ہیں ، جب کہ ان سے قبل شاہین بنت سعید سارنگ اور محمد عظیم ابن محمد عرفان سارنگ یہی شرف حاصل کر چکے ہیں ، یہ دونوں قریبی رشتہ دار ہیں اور ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن فی الحال حیدرآباد میں مقیم ہیں ۔
موصوف نے اپنی (articleship) بینگلور شانتی نگر کے پی کے نریندرا اینڈکو سے کی اور اپنے دوسرے ہی ایٹمپڈ (attempted) میں کامیابی حاصل کی ۔
موصوف کے رزلٹ کے اعلان کے بعد اہلیان شیرور میں ایک خوشیوں کا سا سماں چھا گیا ہے اور ان کے سرپرستان کو اہلیان شیرور و ناخدا برادری کی طرف سے مبارکبادیاں پیش کی جا رہی ہیں . اس موقعہ پر ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بھی عادل اور ان کے سرپرستوں کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے .
ماشاءاللہ اس سے قبل بھی موصوف کی تعلیمی کار کردگی بہتر رہی ہے ، آپ نے پی یو سی سائنس میں 84% فیصد سے کامیابی حاصل کی تھی .
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم گرین ویلی اسکول شیرور میں حاصل کی اور اس کے بعد پی یو سی تک کی انٹرنیشنل انڈین اسکول دمام (KSA) میں مکمل کی ۔
امژو زون ٹیم موصوف کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہے .