کھوکا ابو احمد شیروری اڈپی ضلع مسلم وکوٹا بیندور تعلقہ کی نئی کمیٹی میں نائب سیکریٹری کے عہدہ پر ہوئے فائز

0
588

مؤرخہ 23/فروری 2021 ء بروز پیر سیدنا عائشہ عربک كالج بیندور میں اُڈپی ضلع مسلم وکّوٹا بيندور تعلقہ کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک اہم انتخابی پروگرام ، اُڈپی ضلع مسلم وکّوٹا کے نو منتخب صدر جناب ابراہیم صاحب کوٹہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا .

پروگرام کا آغاز کھوکا ابو احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، استقبالیہ کلمات حسن ماوڈ نے تو شکریہ کے کلمات اسماعیل صاحب نے پیش کئے .

سب سے پہلے وکّوٹا کے صدر صاحب نے تنظیم کے سلسلہ میں درکار ممبران کی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس کے بعد اُڈپی ضلع مسلم وکّوٹا کے سیکریٹری صاحب نے انتخابی مرحلہ کے تعلق سے رہنمائی کرتے ہوئے بيندور تعلقہ کے نئے صدر کی نامزدگی کا اعلان کیا تو حاضرین نے اپنی متفقہ رائے سے سابق صدر حسن ماوڈ بیندور کو ہی پھر ایک مرتبہ نیا صدر منتخب کیا .

صدر کے انتخاب کے بعد تین سالہ میعاد کی نئی کمیٹی کے لئے دیگر عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں ناخدا برادری کے جناب کھوکا ابو احمد صاحب شیروری کو نائب سیکریٹری کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے .

اس موقعہ پر امژو زون ٹیم انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ وہ انھیں اپنی ذمہ داریوں کو پوری امانت و دیانت داری کے ساتھ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے . آمین .

عہدوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں

صدر : حسن ماوڈ
نائب صدر : ایچ ، ايس ، صدیق
سیکرٹری : تبریز ناگور
نائب سیکریٹری : کھوکا ابو احمد شیروری
خازن : شیخ فیاض علی

مذکورہ عہدیداران کے علاوہ دیگر 16/اراکین بھی منتخب کئے گئے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here