قوم ناخدا کے چوتیس ممبران کی کے کے ایم اے کی پکنک میں شمولیت

0
1656

 مؤرخہ 5/اپریل 2019 ء بروز جمعہ KKMA یعنی کویت کیرلا مسلم ایسوسی ایشن کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال 2019 ء میں بھی مشرف پارک میں سالانہ پکنک کا انعقاد کیا گیا .

واضح رہے کہ اس سالانہ پکنک کا انعقاد KKMA کی طرف سے ہر سال اس کے ریاست کرناٹکا کے ممبران اور ان کی فیملیوں کے لئے منعقد کیا جاتا ہے .

اس پکنک کا آغاز صبح ساڑھے سات ( 7:30 ) بجے سالمیہ کے پریسیڈنٹ جناب نصراللہ صاحب کے ہاتھوں کیک کاٹ کر کیا گیا اور یہ کیک کویت کی ایک مشہور و معروف ” سابلے ” نامی بیکری میں قوم ناخدا کے اس میں ملازمت کرنے والے چند نوجوانوں نے خود اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا .

امسال اس پکنک میں ناخدا یونٹ کے کل چوتیس ممبران نے شرکت کی . اور ناخدا یونٹ کے ممبران کو ان کی رہائش گاہوں سے پکنک گاہ تک پہونچانے میں رحمت اللہ بڑجی ، حسین ڈڈی ، محمد علی قاسما اور ابراہیم بھاٹکل کار نے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا .

اس پکنک کا انتظام Limo city taxi company کی طرف سے کیا گیا تھا . سب سے پہلے تمام ممبران کے لئے ناشتہ کا نظم تھا اور ناشتہ کے بعد مرد و خواتین کے لئے مختلف قسم کے کھیلوں کے مقابلوں کا نظم بھی تھا .

ناخدا یونٹ شیرور نے کرکٹ میں اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمی فائنل میں پہنچ کر شکست کا سامنا کیا حالانکہ اس سے قبل ناخدا یونٹ کی طرف سے تبریز علی باپو اور امتیاز مولاجی نے بنا وکٹ کھوئے اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اسی طرح امان اللہ پوسگے نے اپنی بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا .

اسی طرح والی بال مقابلوں میں اختر اکبر ، رحمت اللہ بڑجی اور عرفات ڈبل نے بھی اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کاٹر فائنل تک پہونچا کر شکست کا سامنا کیا .

  اسی طرح Break the pot مقابلہ میں تبریز علی باپو نے اپنی دلچسپ اور بہترین کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئے اس مقابلہ کی چیمپئن شپ حاصل کی .

 اس پکنک میں ظہرانہ کا بھی نظم تھا . لہٰذا جمعہ کی نماز مشرف پارک کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور بعد نماز بہترین طریقہ سے کھانے کا نظم وضبط کیا گیا .

اس پکنک میں تقریباً پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے سو خواتین بھی تھیں . پکنک کے اختتام پر خوب بارش بھی برسی جس سے پکنک کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں .

اس پکنک کے اختتامی پروگرام میں KKMA کرناٹکا برانچ کے صدر جناب ایس . ایم اظہر نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام ممبران اور اس پکنک کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا .

اسی طرح KKMA کرناٹکا یونٹ کے ناخدا ایگزیکٹو ممبر جناب ریاض کاوا نے اپنی عدم موجودگی کے باوجود آخر میں شرکت فرما کر تمام ناخدا ممبران کا پکنک میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ سال کے لئے اس سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی .

اس پکنک کی ایک اہم قابلِ ذکر بات یہ تھی کہ KKMA کی طرف سے اس میں شریک تمام ممبران کو Grand Hyper Super Market کی خریداری پر تین فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ بھی تقسیم کئے گئے اور ان پر ان کے نام بھی درج کئے گئے .

مجموعی اعتبار سے پکنک کا پروگرام کامیاب اور دلچسپ رہا اور بعافیت اختتام پذیر ہوا . وللہ الحمد والشكر علی ذالک .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here