مؤرخہ 27/اکتوبر 2019 ء بروز اتوار بعد نماز عشاء ٹھیک آٹھ ( 8:00 ) بجے ( CMKC) یعنی کینیرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محترم جناب باشاہ عبدالقادر رکن الدین صاحب اور ان کے ساتھی حبیب اللہ صاحب کی فردوس نگر کے دورہ کی مناسبت سے بمقام مسجد فردوس ، فردوس نگر ایک مختصراً پروگرام کا انعقاد کیا گیا .
پروگرام کا آغاز حافظ ابراہیم بن اسماعیل ابو ، امام مسجد فردوس ، فردوس نگر تینگن گنڈی کی تلاوت کلام پاک ، فائق بن موسیٰ ملا کی نعت پاک اور مولوی عبدالمتین ابو ندوی کی نظامت میں ہوا .
مہمانوں کا استقبال وتعارف مولانا محمد سعود ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی نے پیش کیا. مہمانانِ خصوصی کے علاوہ اسٹیج پر جناب محمد میراں خورشے ، صدر مسجد فردوس ، فردوس نگر . سکریٹری جناب حافظ بشیر احمد بنگالی ، سکریٹری مسجد فردوس . مولانا محمد سعود ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی اور سوشل ورکر جناب صلاح الدین بن علی ابو موجود تھے .
اس پروگرام کے انعقاد کی غرض وغایت ، مسجد فردوس کے اخراجاتی حالات کے تناظر میں اس کی کمیٹی کے توسط سے جناب صلاح الدین علی ابو کی تگ ودو اور کوششوں سے ایک معقول رقم عطیہ دینے والی صاحب خیر شخصیت عاصم قاضیا کے سسر صاحب کی بیرون ملک سے اپنے وطن بھٹکل آمد کی مناسبت سے ان کی شکر گذاری ، ان سے اپنی محبت کا اظہار اور اس سلسلہ میں کوشش کرنے والوں کی کوششوں کو سراہنا تھا .
مہمان خصوصی جناب عبدالقادر باشاہ صاحب رکن الدین نے اپنے تأثرات میں کینیرا مسلم خلیج کونسل کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کہ یہ تنظیم گنگولی سے لیکر گیرسپا کے مسلمانوں کے اہم مسائل کو حل کی ممکنہ کوشش کرتی ہے اور یہ ستائیس جماعتوں کی ایک نمائندہ کمیٹی ہے. اس کے بعد موصوف نے تقوی کی زندگی گذارنے پر زور دیا اور کہا کہ مسجد کے اخراجاتی رقم کی بھرپائی کے لئے آپ کے محلہ کے سرگرم نوجوان جناب صلاح الدین علی ابو کی دلجمعی کے ساتھ کام کرنے کا ایک اہم رول رہا ہے کیونکہ موصوف اس کام کی تکمیل تک مسلسل ہم سے رابطہ میں رہ کر اس کی یاددہانی کرتے رہے . بعدازاں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کے لئے بھی کوششوں کی یقین دہانی کرائی .
بعد ازاں مولانا سعود صاحب ندوی نے کمیٹی اور اہلیان فردوس نگر کی طرف سے جناب عاصم قاضیا کا مسجد کے اخراجات کی بھرپائی میں کمیٹی کا تعاون کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انھیں اور ان کے اہل خانہ کے لئے خیر و برکت کی دعائیں دیں. اسی طرح جناب عبدالقادر باشاہ صاحب کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب موصوف ہی کے توسط اور فکر کا نتیجہ تھا .
اس کے بعد نششت کا اختتام مسجد فردوس کے سکریٹری حافظ بشیر احمد صاحب کی دعا پر ہوا .