مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے اسلامیات امتحانات میں گورنمنٹ ہائیر پرائمری اردو اسکول تینگن گنڈی کی طالبات کی نمایاں فیصدسے کامیابی

0
2383

تفصیلی رپورٹ  : امژو نیوز

     مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے زیرِ  اہتمام منعقد ہونے والے سن 2017عیسوی کے اسلامیات امتحانات میں امسال جنوبی ہند کی قومِ ناخدا کی گورنمنٹ ہائیر پرائمری اردو اسکول تینگن گنڈی  بھٹکل کی ساتھویں جماعت کی طالبہ ،حلیمہ ثانیہ بنت شبیر علاؤہ نے 87.25 فیصد نمبرات سےاپنے حلقہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ، اکیڈمی کے تحت 6/فروری سن 2018عیسوی کے علی پبلک اسکول فردوس نگر بھٹکل کے احاطہ میں منعقدہ اجلاس میں ، حضرت مولانا عمرین محفوظ کے ہاتھوں سونے کی گنی ، میڈل اورسرٹیفکیٹ حاصل کر کے اپنے سرپرستان ، ادارہ ، گاؤں اور ذمہ دارانِ اسکول کا نام روشن کیا ہے ۔

    واضح رہے کہ اکیڈمی کے امتحانات کا جب سے آغاز ہوا ہے اسوقت سےلیکر اب تک مستقل ہرسال گورنمنٹ ہائیرپرائمری اردو اسکول تینگن گنڈی کی کوئی نہ کوئی طالبہ گولڈ میڈل اورسونے کی گنی حاصل کرتی رہی ہے ۔اسی طرح مجموعی اعتبار سے چھ طالبات نے  اب تک أٹھ گولڈ میڈلس اور سونے کی گنیاں  اپنی نمایاں کارکردگی کی وجہ سے حاصل کی ہیں۔ جس میں سمیرہ بنت ابراہیم نئے باغ کو ایک سے زائد مرتبہ اور بقیہ طالبات کو ایک ایک مرتبہ حاصل کرنے کا اعجاز ملا ہے ۔اس میں مولانا عبدالعظیم بن اسحاق  اکبر کا ایک اہم رول رہا ہےکیوں کہ موصوف نے دیگر افراد کے ساتھ مل کراس میں اسلامیات کی تعلیم کے سلسلہ میں بہت تگ و دو کی ہے۔ اس سے تقریباً پچاس سال قبل یہاں اسلامیات کی تعلیم کا کوئی نظم و ضبط نہیں تھا ۔ لہذا اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور تمام اساتذہ بھی قابل مبارکباد ہیں کہ انھوں نے اسلامیات کی تعلیم کا موقعہ فراہم فرما  کر اسکی ترقی کے لئے ہر طرح کا تعاون پیش کیا ۔

     اس مبارک موقعہ پر امژو زون ٹیم حلیمہ ثانیہ اوراس سےقبل گولڈ میڈل اور سونے کی گنیاں حاصل کرنے والی جمیع طالبات کےسرپرستان اوراساتذہ و ذمہ دارانِ اسکول کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہےکہ وہ انھیں مزید علمی ترقی اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ۔

     اس موقعہ پر ہم انجمن حامئ مسلمین دینیات بورڈ بھٹکل کے بھی بہت ہی ممنون ومشکور ہیں کہ اس نے ہمیں اسلامیات کی تعلیم کے لئے اساتذہ مہیافرمائے اورہمارےاسکول میں زیرِتعلیم طلباءو طالبات میں دینی تعلیمات کی بقا کےلئے ایک مستحسن اقدام کیا ۔ اللہ ادارہ کے ذمہ داران کی قربانیوں کو شرفِ قبولیت بخشے ۔ آمین یا رب العالمین  ۔

     تینگن گنڈی اردو اسکول سے  ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے اسلامیات امتحانات میں گولڈ میڈل اور سونے کی گنی یافتہ طالبات کے اسماء گرامی    

  • سمیرہ بنت ابراہیم نئے باغ
  • فوزیہ بنت اسحاق مختیصر
  • شریفہ بنت یوسف ابو
  • آصفہ  بنت اسماعیل گھارو
  • ثانیہ بنت شبیر علاوہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here