آپ کا اسم گرامی عبدالقادر ، والد ماجد کا نام قاسم اور کنبہ یعنی خاندان کا نام بڑجی ہے
آپ کی پیدائش 19/اپریل 1969 عیسوی کو ہاڈون کونے شیرور میں ہوئی .آپ نے صرف پرائمری اور مکتب کی تعلیم حاصل کی ہے . اس کے بعد آپ کسب معاش کے لئے ہندوستان کے مختلف مقامات مدراس ، وجئے وڈا اور وشاکا پٹن وغیرہ کا سفر کرتے رہے . بعد ازاں وطن واپس لوٹ کر 30/جون سن 1991 عیسوی میں اپنی شادی کی اور اس کے بعد تین چار سال وطن میں ملازمت کرنے کے بعد 31/جولائی سن 1995 عیسوی کو ملازمت کی غرض سے سعودیہ عربیہ کا سفر کیا اور تقریباً بارہ سال کے بعد سن 2007 عیسوی کو وطن واپس لوٹ کر وطن ہی میں ماہیگیری کے کام میں مشغول رہے . پھر اس کو ترک کر کے سن 2009 عیسوی میں ملازمت کے لئے ابو ظبی چلے گئے اور تقریباً دس سالوں سے وہاں ملازمت کر رہے ہیں .
آپ اپنے طالب علمی کے زمانہ سے ہی نظم خوانی کا شوق رکھتے تھے لیکن سن 2000 عیسوی کے بعد سے آپ نے ناخدائی زبان میں بھی نظم خوانی شروع کی اور مختلف ناخدائی لوگوں کے کلام کو اپنی سریلی آواز میں گایا ، مثلاً مہک زبیر شیروری ، الحاح ہونگے شیروری اور ابراہیم مامدو وغیرہ اور دو تین سالوں سے آپ اپنا خود کا ناخدائی کلام بھی پیش کر رہے ہیں اور دو تین نطمیں ترتیب دے چکے ہیں .
اللہ سے دعا ہے کہ وہ انھیں قوم ناخدا کا ایک مایہ ناز نظم خواں بنانے اور ان سے اس میدان میں قوم کی خوب خدمت لے . آمین .