شیرور میں NWA کی طرف سے ” NWA NRI MEET ” کے عنوان پر NWA اور NRI شیرور کے ممبران کی ایک اہم مشترکہ میٹنگ کا انعقاد

0
1212

رپورٹر : ریاض کاوا

شیرور میں NWA کی طرف سے ” NWA NRI MEET ” کے عنوان پر NWA اور NRI شیرور کے ممبران کی ایک اہم مشترکہ میٹنگ کا انعقاد

مؤرخہ 8/مارچ 2020 ء بروز اتوار NWA یعنی ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن شیرور کی طرف سے بنام ” NWA NRI MEET ” ایک اہم میٹنگ بعد نماز عشاء بمقام ہال مدرسہ مفتاح العلوم شیرور منعقد کی گئی جس میں NWA اور NRI کے ان تمام ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو اس ماہ یعنی ماہ مارچ میں اپنی تعطیلات کی مناسبت سے بیرون ممالک سعودی، دبئی مسقط اور کویت سے وطن تشریف لائے ہوئے تھے .

الحمد للہ اس میں NWA اور NRI کے سعودی، دبئی ، مسقط اور کویت سے وطن لوٹے ہوئے بہت سارے ممبران نے شرکت کی اور حالات حاضرہ اور قومی یکجہتی پر اپنا تبادلہ خیال پیش کرتے ہوئے میٹنگ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا اس پر NWA کے عہدیداران ان سبھوں کے ممنون و مشکور ہیں .

اس میٹنگ کا آغاز بڑجی ابو بکر کی تلاوت کلام پاک سے نورالاسلام ہونگے کی نظامت میں ہوا . بعد ازاں NWA کے نائب صدر جناب ماسٹر مامدو ابراہیم صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے .

اس کے بعد میٹنگ کے مہمان خصوصی اور NWA کے تاحیات ممبر جناب شیخ جی عبدالحمید صاحب نے حالات حاضرہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بہت سارے اہم اور مفید مشورے دئے .

بعد ازاں NWA کے ایگزیکٹو ممبر اور ناخدا برادری کے پہلے وکیل جناب عبدالرقیب صاحب شیخ جی نے بھی مہمان خصوصی کے خیالات پر تبادلہ کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے نہایت ہی آسان اور سیدھے سادھے انداز میں بہت سارے مفید خیالات پیش کئے .

اس کے بعد جناب یوسف صاحب کاچی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے NWA کی تعلیمی سرگرمیوں کو اجاگر کیا اور اس ضمن میں اس کی طرف سے اٹھائے گئے بعض أہم اقدامات کا تذکرہ بھی کیا .

اخیر میں NWA کے صدر جناب بڈو شمس الدین صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے NRI ممبران کا NWA کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے پر دل کی کہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی .

اس موقعہ پر شیرور تنظیم کے بنیادی ممبر جناب رحمان عرفان صاحب ، PFI کے صدر مامدو جعفری صاحب ، پنچایت ممبر جناب مکری الطاف صاحب ، GYA کے ممبر جناب ابو احمد صاحب اور ان کے علاوہ ناخدا برادری کی بہت ساری اہم شخصیات موجود تھیں .

اس میٹنگ کو کامیاب بنانے میں عبدالمجيد ننو ، مقصود پاری ، رضوان کاوا اور نور الامین باتیا کا بہت اہم رول رہا . الحمد للہ مجموعی اعتبار سے پروگرام بہت کامیاب رہا .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here