ناخدائی زبان میں پائے جانے والے چند عربی الفاظ کی اصلیت کا ایک سرسری جائزہ

0
1596

مرتبین : مولانا ابراہیم فردوسی ندوی ، افنان بن اشرف علی اسپو ، نوید احمد بن عبدالمطلب پوتکار

برکت : برکت ، یہ عربی لفظ بَرَکَةٌ سے مأخوذ ہے اور ناخدائی زبان میں بھی ہو بہو منتقل ہوا ہے .

کرشی : کرسی ، یہ عربی لفظ کُرْسِیٌّ سے مأخوذ ہے فرق صرف اتنا ہے کہ عربی میں حرف سین سے استعمال ہوتا ہے اور ناخدائی زبان میں حرف سین کے بجائے حرف شین سے استعمال ہوتا ہے ، شاید مرور زمانہ کے ساتھ عربی کا سین ، شین میں تبدیل ہو گیا ہو .

زلزلہ : زلزلہ ، یہ عربی لفظ زَلْزَلَةٌ سے مأخوذ ہے اور ہو بہو ناخدائی زبان میں بھی منتقل ہوا ہے

یا : اے ، حرف نداء ، یہ ناخدائی زبان میں بھی حرف نداء ہی کے معنی میں ہو بہو استعمال کیا جاتا ہے .

وقت : وقت ، یہ عربی عربی لفظ وَقْتٌ سے مأخوذ ہے اور ناخدائی زبان میں بھی وقت ہی کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے.

فرصت : فرصت ، یہ عربی لفظ فُرْصَةٌ سے مأخوذ ہے اور اپنے اسی معنی و مفہوم کے ساتھ ناخدائی زبان میں بھی استعمال ہوتا ہے .

صبر : صبر ، یہ عربی لفظ صَبْرٌ سے مأخوذ ہے اور ہو بہو ناخدائی زبان میں بھی استعمال ہوا ہے .

حوض : حوض ، یہ عربی لفظ حَوْضٌ سے مأخوذ ہے اور ناخدائی زبان میں بھی اپنے اسی معنی و مفہوم کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے .

وراء : کشتی کا پچھلا حصہ ، یہ عربی لفظ وَرَاءٌ سے مأخوذ ہے جس کے معنی پیجھے یا پچھلی جگہ کے آتے ہیں ، لہذا اسی معنی و مفہوم کے پیش نظر ناخدائی زبان میں کشتی یا جہاز کے پچھلے حصہ کو ” وراء ” اور اگلے حصہ کو ” نال ” کہا جاتا ہے .

دھر : زمانہ ، یہ عربی لفظ دَھْرٌ سے مأخوذ ہے جو ناخدائی زبان میں بھی زمانہ کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے مثلاً ناخدائی زبان میں کہا جاتا ہے ” فوڑیھا دھر شی” یعنی پہلے ہی سے ، اس ترکیب میں دھر زمانہ کے معنی میں استعمال ہوا ہے .

قائم : ہمیشہ ، یہ عربی لفظ قَائِمٌ سے مأخوذ ہے جس کے معنی ناخدائی و عربی زبان میں ” ہمیشہ ” کے آتے ہیں ، جیسا کہ بعض عربی لغات میں مذکور ہے کہ ” قَائِمٌ معناہ مُسْتَمِرٌّ و مُسْتَقِلٌّ “.

هِنَّا : یہاں ، یہ عربی لفظ ھِنَّا سے مأخوذ ہے ، جس کے معنی عربی زبان میں وہاں کے آتے ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ یہ عربی زبان میں اشارہ بعید کے لئے استعمال ہوتا ہے اور ناخدائی زبان میں اشارہ قریب کے لئے .

مزید الفاظ کے لئے کلک کریں

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here