این آر آئی مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کی سب سے پہلی عید ملن اور کچھ اہم اقدامات

    0
    352

    مؤرخہ 12/ذی الحجہ 1442 ھ مطابق 23/جولائی 2021 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک گلف کے ساڑھے نو بجے ایک آنلائن زوم (zoom) میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک مختلف بیرون ممالک سعودی عربیہ ، عمان ، بحرین اور دبئی وابو ظبی وغیرہ سے تقریباً پچیس( NRI ) یعنی non residents Indian نے شرکت کی . وللہ الحمد والشكر علی ذالک .

    دراصل اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ، ہارون رشید بنگالی اور دیگر مخصوص حضرات کی قومی ترقی کی فکر مندی اور طلباء کو مختلف میدانوں میں آگے بڑھانے کے لئے NRI مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کو متحد کرکے آپسی تبادلہ خیال کرنا تھا .

    ابتداءاً اس میں شامل ہونے والے حضرات نے اپنا اپنا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے اپنی ملازمت سے بھی متعارف کرایا . اس کے بعد آپسی تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیمی ترقی اور غربت کو دور کرنے کے سلسلہ میں مختلف خیالات سامنے آئے اور بالآخر اس تحریک کو عملی جامہ پہنانا طے پایا .

    اس عید ملن تبادلہ خیال میں گلف کے درج ذیل افراد آنلائن شریک ہوئے

    جناب ہارون رشید بن ابوبکر بنگالی
    مولانا ابراہیم بن ابوبکر بنگالی ندوی
    ثناءاللہ بن عبدالمجيد بنگالی

    منت اللہ بن حسين بنگالی

    حمزہ بن جعفری بنگالی

    اظہارخیال کریں

    Please enter your comment!
    Please enter your name here