ناخدامسلم جماعت دبئی تینگن گنڈی کی سالانہ میٹنگ مؤرخہ 10/ربیع الثانی 1439ھ مطابق 29/دسمبر 2017 ء بروز جمعہ بعد نماز جمعہ بمقام جمیرا نمبر پانچ منععقد کی گئی ۔
میٹنگ کا آغاز سابق صدر دبئی جماعت تینگن گنڈی جناب حافظ شبیر ڈانگی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں سابق سکریٹری جناب اشتیاق عثمانی نے جماعت کا حساب ممبران کے سامنے پیش کیا ۔ بعدازاں دیگر امور پر کافی بحث ومباحثہ کرکے اخیر میں نئی کمیٹی تمام ممبران کے رایوں ومشوروں سے تشکیل دی گئی اور درج ذیل عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ۔
صدر : جناب صبغت اللہ بن اسماعیل صاحب ڈانگی
جنرل سکریٹری : جناب انیس الرحمان بن عبد القادرڈانگی
سکریٹری : جناب اشتیاق بن ابراہیم عثمانی
خازن : جناب حافظ شبیر بن یوسف ڈانگی
محاسب : جناب فاروق بن حسین ڈانگی
شرکاء میٹنگ کےلئے عشائیہ اورچند انعامات کا انتظام کیا گیا تھا جو بذریعہ قرعہ اندازی جیتنے والے ممبران کے درمیان تقسیم کئے گئے اور اخیر میں صدر صاحب کی اجازت سےنشست برخواست کی گئی