مرڈیشور کے گرام پنچایت الیکشن میں ناخدا برادری کی تین امید وار خواتین کی جیت

0
1133

رپورٹر : احمد ڈانگی مرڈیشوری 

مؤرخہ 22/دسمبر 2020 ء کو مرڈیشور ماوڑلی وندو ( Murdeshwar Mavalli – 1 ) یعنی مرڈیشور ماوڑلی نمبر ایک کے گرام انتخابات ہوئے تھے جن کے نتائج 30/دسمبر 2020 ء بروز بدھ کو سامنے آئے .

الحمد للہ اس میں ناخدا برادری کی مرڈیشور کے ماوڑلی نمبر ایک گرام پنچایت کے دو وارڈوں سے تین امید وار خواتین اسماء بنت محمد صالح ڈانگی اور ریحانہ بنت عبدالصمد فرّاس نے نیشنل کالونی وارڈ سے اور عائشہ ناصرہ بنت موسیٰ جی عمرا نے ہیرے ڈمبی وارڈ ( ناخدا محلہ وارڈ ) سے کامیابی حاصل کی ہے .

اس الیکشن میں کل نو کانگریسی امیدواروں نے بلا مقابل جیت حاصل کی تھی جن میں سے دو ناخدا امیدوار خواتین بی بی اسماء بنت محمد صالح ڈانگی اور ریحانہ بنت عبدالصمد فراس بھی شامل ہیں ان تمام امیدواروں کی جیت میں مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے فیصلہ اور اس کے صدر سیف اللہ امین صاحب کی دور اندیشی کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے جو اتحاد و اتفاق کا ایک بہت بڑا فائدہ ہے اور آئندہ اس سلسلہ کو مزید تقویت پہنچانے کی اشد ضرورت ہے .

اس گرام پنچایت انتخابات کے بعد ایم بی نیوز مرڈیشور کے جاری کردہ بیان میں ، مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے صدر محترم جناب سیف اللہ امین صاحب نے جہاں اہلیان مرڈیشور اور ان کے اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں اور بوڑھوں کے اس الیکشن میں اپنے بھرپور تعاون اور آپسی اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے ، وہیں خصوصی طور پر ناخدا جماعت المسلمین اور اس کے اسپورٹس کے نوجوانوں کے بھرپور تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جماعت کے علاوہ بھی ناخدا جماعت مرڈیشور اور اس کے نوجوانوں نے بھی اس گرام پنچایت انتخابات میں مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے نمائندوں کے لئے پرجوش انداز میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے ہوئے آپسی اتحاد و اتفاق کا ایک بہترین نمونہ پیش کیا ہے ۔

ہم اہلیان ناخدا مرڈیشور کی طرف سے ان کے اس ہمت افزا بیان پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور آئندہ بھی مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور سے اس طرح کے روابط کو برقرار رکھنے کی امید دلاتے ہیں .

واضح رہے کہ مرڈیشور گرام پنچایت انتخابات کل سات وارڈوں میں ہوتے ہیں ، نیرو کوڈی ، جنتا کالونی ، نیشنل کالونی ، ہیرے ڈمبی ، نوائط کالونی ، سونار کیری ، ہری کانت کیری . ان سات وارڈوں میں کل ستائیس نشستوں کے لئے انتخابات ہوتے ہیں . ان میں سے امسال 22/دسمبر 2020 ء کے انتخابات میں کانگریس نے کل اکیس سیٹوں پر اور بی جے پی نے کل چھ سیٹوں پر اپنی جیت درج کرائی ہے .

ان تینوں امیدوار خواتین کو ان کی اس جیت پر اہلیان ناخدا مرڈیشور نے انھیں پرجوش وپرخلوص مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان سے قوم کی مخلصانہ خدمت کی توقعات کی امید بھی ظاہر کی ہے . اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اندر قوم کی مخلصانہ خدمت کا جذبہ پیدا فرمائے اور ان سے قوم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچانے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here