مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے علماء میں مزید دو کا اضافہ

0
2089

امسال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے وابستہ دو طلباء مولوی عبادہ بن محمد میراں بنگالی اورمولوی محمد آصف بن سلیمان ملا عالمیت سے فراغت حاصل کر رہے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ جماعت سے منسلک تقریباً تیس سے زائد علماء جامعہ اسلامیہ سے سن فراغت حاصل کر چکے ہیں اور ملک و بیرون ملک اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مزید براں یہ بات بھی واضح رہے کہ امسال جامعہ اسلامیہ کے شعبۂِ افتاء  سے بھی  ایک  اور طالب علم مولوی تفسیر بن ابوبکر الجی شیروری بھی فراغت حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل اسی شعبہ سے جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے وابستہ دو علماء کرام جناب مولوی اسماعیل بن عبداللطیف ڈانگی اور جناب مولوی شفیق الرحمان بن حافظ عبد القادر صاحب ڈانگی بھی  فراغت حاصل کر چکے ہیں  ۔

امژو زون ٹیم حالیہ تینوں علماء کرام کے ساتھ ساتھ ناخدا برادری کے جمیع علماء کرام کو بھی ان کی عالمیت، فضیلت اور شعبۂِ افتاء سے فراغت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ وہ انھیں مزید علم حاصل کرکے قوم وملت کی خدمت  کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here