امسال قوم ناخدا کے ایک طالب علم کی کمپیوٹرنیٹورکنگ اینڈ انجنئرنگ میں امتیازی کامیابی

0
2220

امسال محترم جناب ابوبکر صدیق بن عبدالمجید بنگالی نے کمپیوٹرنیٹورکنگ اینڈ انجنئرنگ میں %76 فیصد سےامتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ماسٹر آف ٹیکنالوجی کی سند حاصل کرکے اپنے گھر والوں سمیت پورے خاندان ،بستی،اہلیانِ تینگن گنڈی اور قوم ناخدا کا نام روشن کیا ہے۔انکی کامیابی پر انکے گھر والوں سمیت پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑنے لگی ہے۔موصوف نے اس سے قبل (C.S.E) یعنی کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنئرنگ میں بھی امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی تھی ۔موصوف کے عزائم و حوصلے بہت بلند ہیں لہذا وہ مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرکےPhD پی۔ایچ۔ڈی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اللہ ان کے ارادوں کو شرفِ قبولیت سے نوازےاور ان کو قوم میں سب سے پہلےPhD پی۔ایچ۔ڈی کرنے کا اعزاز بخشےاور قوم ناخدا کا نام روشن کرے۔ آمین۔
ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ موصوف نے فل ٹائم کورس میں M.Tech ماسٹر آف ٹیکنالوجی کی سند حاصل کی ہے جو ایک علمی محنت کا کام  ہوتا ہے لیکن موصوف نے اپنے علمی شوق و لگن اور اپنی پوری جانفشانی کا ثبوت دیتے ہوئے تمام پسماندہ طبقات اور بالخصوص قوم ناخدا کے طلباء کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ہم علمی محنت و کاوش کی بنیاد پر ہر علمی میدان میں آگے بڑھ کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ موصوف کا شمار قوم ناخدا میں  M.Tech یعنی ماسٹر آف ٹیکنالوجی کا شرف پانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے۔
امژو زون ٹیم موصوف  کو انکےM.Tech یعنی ماسٹر آف ٹیکنالوجی کی سند کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں مزید علمی ترقی عطا فرما کر تفقہ فی الدین کی توفیق دے اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں سے مالامال فرمائےآمین۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here