بھٹکل کالج کے کامرس گریجویشن ڈے میں قوم ناخدا کے تین طلباءکی شمولیت

0
2453

مؤرخہ 28/مارچ 2018 ء بروز بدھ انجمن آرٹس سائنس کامرس کالج اینڈ پی۔جی سینٹربھٹکل کے شعبۂِ کامرس کےتعلیمی دن کےموقعہ پرامسال سن 2018 ء کےفارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں بمقام انجمن کالج گراؤنڈ ایک اعزازی و الوداعی جلسہ منعقد ہوا۔فارغ التحصیل طلباء میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی بھٹکل سے منسلک قوم ناخدا کے بی۔کام فائنل ایئر کے تین طلباء جناب حذیفہ بن جعفری بنگالی ساکن فردوس نگر۔جناب شاہ فیصل بن حفظ الرحمان ڈانگی ساکن تینگن گنڈی اورجناب ایمن بن عمر ڈانگی ساکن عطار محلہ بھی شامل تھے ۔لہذا انھیں بھی کونوکیشن سرٹفکیٹس (convocation certificates)سے نوازا گیا۔
امژو زون ٹیم تینوں کو انکے فائنل ایئر کے اختتام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے فائنل امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی کےلئے دعا گو ہے اور آپ تمام حضرات سے بھی انکے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتی ہے

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here