ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور کے پروگرام کی پہلی نشست پر ایک نظر

0
1265

مؤرخہ 3/فروری 2019 ء بروز اتوار انجمن اصلاح المسلمین ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور کے تحت چلنے والے شبینہ مکتب کے طلباء وطالبات کے سالانہ پروگرام کی پہلی نشست بعد نماز عصر ٹھیک ساڑھے چار ( 4:30 ) بجے جناب مراد حسین صاحب قاضی کی زیر صدارت بمقام احاطہ اردو اسکول ٹونکا کاسر کوڈ منعقد ہوئی .

پروگرام کا آغاز ، جامع مسجد ٹونکا کاسر کوڈ کے امام و خطیب مولانا سلمان بن محمد سعود ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا .

اس پروگرام کی اہم خصوصیت یہ تھی کہ یہ پروگرام تقریباً بیس سالوں سے بلا ناغہ دو نشستوں میں منعقد ہوتا آ رہا ہے .

اس کے بعد مہمانانِ خصوصی اور چند اہم شخصیات کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا .

اسٹیج پر تشریف فرما مقامی شخصیات و مہمانان میں جناب عبد الغفور صاحب کیوکا ، جناب عبدالعزيز باپو صاحب ، سکریٹری جماعت المسلمین کاسر کوڈ ٹونکا ، جناب شبیر حسین شیخ ، جناب محمد ہنیر کار صاحب ، رکن گرام پنچایت و جماعت المسلمین ٹونکا کاسر کوڈ ، جناب عبدالشكور صاحب رکن جماعت المسلمین و سابق امام جامع مسجد ٹونکا کاسر کوڈ ، جناب ناصر صاحب مَنّے ، صدر گورنمنٹ اردو اسکول ٹونکا کاسر کوڈ اور جناب عبد الستار صاحب نائب صدر جماعت المسلمین ٹونکا کاسر کوڈ سمیت گرام پنچایت کاسر کوڈ کے نائب صدر بھی تھے .

مہمانوں اور مقامی اہم شخصیات کو اسٹیج پر مدعو کرنے کے بعد بچوں کے حمدوں نعتوں اور نظموں پر مشتمل ثقافتی پروگرام کی پہلی نشست کا آغاز ہوا جس میں بچوں نے اپنے پیارے پیارے انداز میں ماشاءاللہ ایک اچھا پروگرام پیش کیا .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here