تینگن گنڈی کے علی میاں محلہ کی اب تک کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ خاتون چل بسی

0
738

مؤرخہ 6/نومبر 2019 ء بروز بدھ صبح ٹھیک سوا چار (4:15) بجے عثمان ملا کی زوجہ محترمہ فاطمہ بنت اسماعیل ڈانگی بوقت سحر اپنے مالک حقیقی سے جا ملی . انا للہ وانا الیہ راجعون .

مرحومہ نے اپنی زندگی کی پچاسی سے زائد بہاریں دیکھیں وہ صوم و صلوۃ اور ذکر واذکار کی پابند ایک نیک خاتون تھی . یہی بات تھی کہ اس نے اپنی وفات سے تین چار سال قبل عمرہ کی سعادت حاصل کر کے بیت اللہ کی زیارت کی تھی .

اس نے اپنے پیچھے چار بیٹے ابوبکر ، عبدالغفار ، حسین ، عبدالستار اور ایک بیٹی صفورہ زوجہ عبدالمجيد بن ابوبکر بنگالی کو چھوڑا ہے .

اس کی حیات ہی میں اس کے شوہر عثمان ملا ، دو بیٹے نورالدین و حافط حسن اور دو بیٹیاں زینب زوجہ مرحوم یونس بڈو آور آمنہ زوجہ اسماعیل مکڑے فوت ہو چکی تھیں .

اس کے ایک بیٹے عبدالغفار کا شمار جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد تینگن گنڈی کے اولین ائمہ میں ہوتا ہے جنھوں نے اس میں کئی سالوں تک امامت کے فرائض انجام دئے تھے . اسی طرح اس کے ایک بھائی جامع مسجد تینگن گنڈی کے ایک مشہور و معروف سابق مؤذن تھے جو اپنی مؤذن کی تقرری کے بعد تاحیات اپنے مؤذن کے فرائض انجام دیتے رہے حتی کہ ان کی روح بھی مسجد ہذا ہی کے اندر پرواز کر گئ تھی.

آپ کے شوہر کے گھر کا شمار علی میاں محلہ کو سب سے پہلے آباد کرنے والے اولین گھرانوں میں ہوتا ہے .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے . آمین .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here