فردوس نگر کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں فروس ویلفیر ایسوسی ایشن کا قابل ستائش اقدام

0
2023

تفصیلی رپوٹ  :  امژو زون ٹیم

              فردوس ویلفیر ایسوسی ایشن ناخدا برادری کے  نوجوانانِ فردوس نگر تینگن گنڈی ہیبلے بھٹکل کا ایک ایسا اسپورٹس سینٹر ہے جس نے ناخدا اسپورٹس سینٹروں میں دنیوی پروگراموں کےساتھ ساتھ دینی پروگراموں کو بھی منعقد کرنے کی طرف توجہ دلانے میں اپنا ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔ اور بہت سارے چھوٹے بڑے پروگرامات منعقد کرکے عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنے اطراف واکناف کے ناخدا اسپورٹس سینٹروں کو خاموشی کےساتھ دینی پروگراموں کے انعقاد پر ابھارنے کی کوشش کرنے میں بھی ایک حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسکی جیتی جاگتی مثال الفردوس کا وہ عظیم الشان نعتیہ مقابلہ ہے جو اسکے قیام کے ابتدائی زمانہ میں ناخدا برادری پیمانہ پر منعقد کیا گیا تھا  ۔ اسکے بعد مختلف ناخدا اسپورٹس سینٹروں میں چھوٹے  بڑے پیمانہ پر دینی ، اصلاحی و فلاحی پروگراموں کے انعقاد کی ایک لہر دوڑ پڑی جیسا کہ شیرور میں ایک ادبی جلسہ میں اطراف واکناف اور خصوصاً بھٹکل کے شعراء کو مدعو کیاگیا ۔ جسکے نتیجہ میں ناخدا برادری میں شعراء کرام کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ۔ اسی طرح اگرگون کے نوجوانوں نےبھی ایک اہم دینی پروگرام منعقد کرکے اپنے ساتھیوں کو اصلاحی و فلاحی پروگراموں پر ابھارنے کی کوشش کی ۔ اسی طرح تینگن گنڈی میں بھی الشمع اور الجامعہ اسپورٹس سینٹر نے بھی بڑے اور چھوٹے پیمانہ پر بہترین دینی پروگرام منعقد کئے ۔ ذالک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء ۔

         الغرض الفردوس کے بنیادی اغراض ومقاصد میں ابتداء ہی سے یہ بات شامل تھی کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ ساتھ دینی ، اصلاحی ، فلاحی اور معاشرتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ابھارا جائے لیکن مرور ایام کےساتھ ساتھ اس میں اضمحلال ایک فطری امر تھا ۔ نتیجتاً نوجوانوں کی توجہ الفردوس کے بنیادی اغراض و مقاصد سےہٹنے لگی تو اللہ نے محض اپنے فضل و کرم سے اسکے بعض ممبران میں بلند ہمتی وبلند حوصلگی پیدا فرما کر انکی توجہات اپنے اغراض و مقاصد کی طرف مرکوز کرانے کا ذریعہ بنایا  ۔ حالیہ صفائی اور کونٹی کرکٹ مہم ایسے ہی ممبرا ن کی کاوشوں اور فکروں کا نتیجہ تھی ۔

محلہ کی کوڑا کرکٹ صفائی مہم

                     محلہ میں کافی عرصہ سےبعض حضرات کی ماحول کی صفائی میں لاپرواہی کے نتیجہ میں کوڑا کرکٹ کی بڑھتی گندگی پر قابو پانے کےلئے مالی  وسائل کے  بغیر  محض اللہ کی   ذات غنی پر بھروسہ کرتے  ہوئے  نوجوانان فردوس ویلفیر ایسوسی ایشن نے مؤرخہ 29/ جنوری 2018 ء تا /11فروری  2018 ء صفائی مہم چلائی اور مسلسل چودہ دنوں  کی کڑی محنت و مشقت کے بعد کوڑیدان کو گلدان میں تبدیل کر دیا اور اس راہ  کے نِت نئے درپیش  مسائل کو خندہ پیشانی سے برد اشت  کیا یہی  بات تھی کہ جس  سے متاثر ہو کر بھٹکل کے فوریسٹ آفسر نے کوڑیدان کی صفائی شدہ جگہ میں نئے پودے لگانے کا انتظام کیا اور ان کو لگاتے وقت الفردوس کے ممبران کے ساتھ بنفس نفیس شریک ہو کر انکی ہمت افزائی فرمائی ۔ اسی طرح بھٹکل کے رکن اسمبلی  منکال ویدیا نے بھی اس مسئلہ سے متعلق ان سے رجوع کرنے پر اس کام کے اقدام کو ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے مزید اس سے متعلق پیش کردہ تین کاموں کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی  ۔

                    شروع میں مالی تعاون نہ ملنے پر کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن مستقل صفائی کے کاموں میں مصروف نوجوانوں کی محنت و لگن کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے  اپنا تعاون پیش کیا جسکے  نتیجہ میں کام کی تکمیل میں سہولت پیدا ہوگئی اور بالآخر الفردوس محض اللہ کے فضل و کرم سے اپنے خلوص وجواں عزائم کی مفاد پرستی کے دور میں ایثار  وقربانی کی ایک  جیتی جاگتی مثال عوام الناس کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اللہ اسکے ممبران کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور انہیں  اجر عظیم سے نوازے ۔ آمین  ۔

Before
Before
After
After

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here