مؤرخہ 21 / اپریل 2018 عیسوی بروز سنیچرکو الفلاح اسپورٹس سینٹر روشن محلہ ہوناور کے زیراہتمام اگرگون سے لیکر شیرورتک کی مسلم ٹیموں کے مابین ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ روشن محلہ گراونڈ میں منعقد کیا گیا۔الحمد للہ اس میں کل ستائیس (27)ٹیموں نے شرکت کی تھی۔لہذا تمام ٹیموں کو سات سات ٹیموں پر مشتمل چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھاالبتہ چوتھاگروپ صرف چھ ٹیموں پر مشتمل تھا۔یہ ٹورنامنٹ ٹیموں کی شمولیت کی زیادتی کی وجہ سے پورے پانچ دنوں تک کھیلا جاتا رہا۔اور ہر گروپ کی ایک ایک ٹیم سمی فائنل تک پہونچتی رہی۔پھر انکے مابین سمی فائنل مقابلے ہوئےاور ونلی کمٹہ کی دو ٹیمیں الضیاء اور لکّی اسٹار فائنل میں پہونچیں تو الضیاء نے فائنل مقابلہ میں جیت حاصل کر کے سن 2018 عیسوی کے الفلاح ٹرافی روشن محلہ ہوناور کی چیمپئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امژو زون ٹیم الضیاء ونلی کمٹہ کو الفلاح ٹرافی کی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں کھیل کے میدانوں میں مزید ترقی عطا فرمائےاور انھیں اپنے کھیلوں میں اسلامی نقطہ نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے کھیلوں کواسلامی دائرہ میں رہ کر کھیلنےکی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔