مؤرخہ 26/اپریل 2018 ء بروز جمعرات انجمن انسٹٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینیجمنٹ کالج بھٹکل کےتعلیمی دن کےموقعہ پرامسال سن 2018 ء کےفارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں بمقام انجمن کالج گراؤنڈ ایک اعزازی و الوداعی جلسہ منعقد ہوا۔فارغ التحصیل طلباء میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی بھٹکل سے منسلک قوم ناخدا کے ایم۔بی۔اے فائنل ایئر کے دو طلباء جناب عاصم بن حسین بنگالی ساکن فردوس نگراورجناب حمادبن شبیر ڈانگی ساکن عطار محلہ بھی شامل تھے ۔لہذا انھیں بھی کونوکیشن سرٹفکیٹس (convocation certificates)سے نوازا گیا۔
ہمارے لئے بڑے خوشی کی بات یہ ہے کہ موصوفان اردو میڈیم کے طلباء ہونے کے باوجود اپنی محنت و کاوشوں سے ایم۔بی۔اے فائنل کے اختتامی ایام میں ہیں جو انکے والدین،خاندان و اہل محلہ کے لئے قابل فخر بات ہے۔
امژو زون ٹیم موصوفان کو انکے فائنل ایئر کے اختتام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے فائنل امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی کےلئے دعا گو ہے اور آپ تمام حضرات سےبھی انکے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتی ہے ۔کیونکہ غائبین کے حق میں دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں۔