اہلیان ونلی کمٹہ میں بڑھتا تعلیمی رجحان اور پی یو کالج میں محمد افضال کی شاندار کامیابی

1
798

ناخدا برادری میں اکیسویں صدی کے آغاز سے تعلیمی بیداری کا جو سلسلہ جاری ہوا وہ الحمد للہ آج بھی برابر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اکیسویں صدی عیسوی سے قبل خال خال ہی میٹرک پی یو اور ڈگری کالجوں میں امتیازی کامیابی کی خبریں موصول ہوتی تھیں لیکن الحمد للہ اب ہر سال تعلیمی میدان میں امتیازی کامیابی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن میں سے چند کی تفصیلات ناخدا برادری کے سب سے پہلے اسی ویب سائٹ امژو زون (www.amsozone.com) پر یکجا کر دی گئی ہیں ، لہذا اہلیان ناخدا برادری سے درخواست ہے کہ وہ ان اور ان جیسی دیگر تمام خبروں کو امژو زون کے ذمہ داروں تک پہنچانے کی کوشش کریں اور برادری کے لوگوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروائیں اور اس ویب سائٹ کا بھر پور تعاون فرمائیں .

اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس سلسلہ میں ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن نارتھ کینیرا اور ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن ساوتھ کینیرا کا بھی ایک اہم رول رہا ہے ، باوجود اس کے ناخدا برادری کے اب بھی بعض علاقوں میں تعلیمی بیداری پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی ہے خصوصاً منکی کی ناخدا برادری کو اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے . کیونکہ وہاں کے ایک دینی مدرسہ سے فارغ طالب علم وکالت کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن افسوس کہ اس رپورٹ کو اہلیان ناخدا محلہ منکی نے ناخدا برادری کے ویب سائٹ پر نشر کرنے کی زحمت گوارا نہیں فرمائی حالانکہ مرڈیشور کی ناخدا برادری کا بھی چند سالوں پہلے یہی حال تھا لیکن وہاں کے گلف میں مقیم نوجوانوں نے اپنی ایک کمیٹی قائم کر کے جماعت المسلمین ناخدا محلہ مرڈیشور کے اشتراک سے اس سلسلہ کو آگے بڑھایا اور ایک دہائی میں اس کے مفید نتائج بھی اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھے اور دو تین ممتاز طلباء کی رپورٹنگ بھی امژو زون ویب سائٹ پر نشر کی . لہذا منکی کے نوجوانوں کو بھی اپنی ایک رفاہی تنظیم قائم کر کے بڑوں کی نگرانی اور برادری کے علماء کی سر پرستی میں طلباء کی رہنمائی کرنے کی اشد ضرورت ہے .

اہلیان ونلی کمٹہ کے حالات بھی چند سالوں پہلے کچھ اسی قسم کے تھے لیکن وہ آہستہ آہستہ دینی و دنیوی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے لگے اور آج الحمد للہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں اسی کی ایک کڑی محمد افضال بن اسماعیل بن ابو طاہر خواجہ بھی ہے جنھوں نے الحمد للہ پی یو کے فائنل امتحانات میں 92.67 فیصد سے کامیابی حاصل کر کے ناخدا برادری کے ٹاپروں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا ہے اور اپنے والدین واہلیان ونلی کے لئے ایک خوش کن خبر لائی ہے .

موصوف نے ایل کے جی (LKG) اور یو کے جی (UKG) کی دو سالہ تعلیم منکی کے اسکول میں حاصل کی اور پھر پہلی جماعت تا میٹرک یعنی دسویں جماعت تک کی تعلیم ہوںاور کے Marthoma English medium school میں حاصل کی اور ایام کورونا کے زمانہ میں اس کے فائنل امتحانات میں %76 فیصد سے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے بعد پی یو (PU) کے شعبۂ سائنس کی دو سالہ تعلیم سدھارتھ کالج بھٹکل میں حاصل کی اور اس کے سال اول میں %74 فیصد سے اور اس کے سال دوم میں بڑی محنت ولگن کے ساتھ پڑھ کر %92.67 فیصد سے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ناخدا برادری کی ٹاپروں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا اور ایک اہم وخوش کن بات یہ ہے کہ انھوں نے ناظرہ قرآن پاک بھی مکمل کر لیا ہے ، اب ان کی خواہش انجینئرنگ میں داخلہ کی ہے . لہذا اس کے والدین نے اپنے فرزند کے سنہرے مستقبل کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤوں کی درخواست کی ہے .

امژو زون ٹیم موصوف کی اس امتیازی کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کے والدین اور اہلیان ونلی کمٹہ کو بھی . اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انھیں زندگی کے اگلے مراحل میں بھی اسی طرح کامیاب کرتا رہے اور ان کے علم کو قوم کے لئے باعث خیر و برکت بنائے . آمین .

1 تبصرہ

  1. ماشاءاللہ ، ناخدا برادری ایسوس علم حاصل کیرت رولار نا علما کھنچی محبت ٹھیلار ایک وقت ایشلو بھی ایل کہ ناخدا برادری سا ناؤ عزتین گھیون زائل۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here