کینرا مسلم خلیج کونسل میں ناخدا مسلم جماعت دبئی و ابو ظبی کی نمائندگی

0
1755

 کینرا مسلم خلیج کونسل کا سالانہ اجلاس ان شاءاللہ مؤرخہ 12رجب المرجب 1439ھ مطابق 30 مارچ 2018 بروزجمعہ سعودی عربیہ کے شہر جدہ میں، بمقام تھری پوئینٹس ہوٹل،بھٹکلی کمیونٹی اسوسی ایشن جدہ کی میزبانی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ کینرا مسلم خلیج کونسل کی جاری میعاد کی دوسری اور خلیج کونسل کی تیسری کانفرنس ہوگی جس میں سالانہ رپورٹ کی پیشی و منظوری اور دیگر بہت سے اہم امورپربحث ہوگی۔

واضح رہے کہ کینرامسلم خلیج کونسل جنوبی ہند کی ساحلی پٹی کی مختلف نمائندہ جماعتوں پرمشتمل ایک کونسل ہے جس میں قوم ناخدا کی فی الحال ناخدا مسلم جماعت تینگن گنڈی دبئی و ابو ظبی بھی شامل ہے۔

لہذا مسلم خلیج کونسل کی وعوت پرمذکورہ کانفرنس میں جناب صلاح الدین بن علی ابو ناخدا مسلم جماعت دبئی و ابو ظبی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ ان کے سفر کو آسان فرمائے اور انکے عمرہ کو قبول فرمائے اور انکو ناخدا جماعت دبئی وابو ظبی کی صحیح نمائندگی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

 

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here