شیرور میں عوامی سالانہ میٹنگ کا انعقاد

0
1137

رپورٹر : کھوکھا ابو احمد شیروری

مؤرخہ 18/ستمبر 2020 ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ ، جماعت المسلمین غوثیہ محلّہ شیرور کی ایک اہم عوامی سالانہ میٹنگ ، جماعت ہذا کے صدر محترم جناب طبقے محمد فاروق صاحب کی زیرِ صدارت ، بمقام جامع مسجد بلال غوثیہ محلہ شیرور منعقد ہوئی .

اس میٹنگ کا آغاز انجمن کے سکریٹری نور الامین صاحب نیجي کی تلاوت کلام پاک سے ، سیکریٹری کھوکا ابو احمد صاحب کی نظامت میں ہوا .

اس میٹنگ میں جماعت کا سالانہ حساب کتاب پیش کیا گیا . جماعت کے سیکریٹری محترم جناب کھوکا ابو احمد صاحب نے عوام کے سامنے سالانہ آمدنی و اخراجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اس کے مختلف مدات کو باری باری سمجھاتے ہوئے آمد کے ذرائع کی بھی وضاحت کی . اس پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سالانہ حساب کی پیشی کو منظوری دی .

اس موقعہ پر محاسب ملا احمد صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امسال کے حساب وکتاب کا بغور جائزہ لیا تو مجھے اس میں کسی قسم کی کوئی اونچ نیچ نظر نہیں آئی لہٰذا میری معلومات کے مطابق یہ حساب پوری طرح درست اور صحیح ہے .

اس دوران ممبران جماعت کی جانب سے حساب وکتاب سے متعلق مختلف سوالات بھی پوچھے گئے تو سیکریٹری صاحب نے ان کے تسلّی بخش جوابات دیتے ہوئے انھیں مطمئن کر دیا .

اخیر میں سیکریٹری صاحب نے عوام سے اپنا تبادلہ خیال کرتے ہوئے جماعت کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انھیں نبھانے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور عوام الناس کو معاشرہ میں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھانے پر زور دیتے ہوئے دین کی فکر کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی اور مصلیوں کی تعداد کے اضافہ کی فکر کرنے پر بھی زور دیا .

اس موقعہ پر اسٹیج پر صدرِ جماعت ، طبقے محمد فاروق صاحب کے علاوہ نائب صدر ہونگے حسین صاحب ، نائب سیکریٹری نيجی عبدالعزیز صاحب ، محاسب ملّا احمد صاحب وغیرہ موجود تھے ۔

اسی طرح یہ میٹنگ سیکریٹری صاحب کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی .

 

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here